Monthly Magazine of jamia Abi Bakar Al Islamia Karachi Pakistan جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کراچی کا ماھنامہ مجلہ اسوہ حسنہ

چیف ایڈیٹر: ڈاکٹر مقبول احمد مکی حفظہ اللہ

  • صفحہ اول
  • شمارہ جات 2021
  • شمارہ جات 2020
  • شمارہ جات 2019
  • سابقہ شمارے
    • 2009
    • 2010
    • 2011
    • 2012
    • 2013
    • 2014
    • 2015
    • 2016
    • 2017
    • 2018
  • فہمِ قرآن کورس

فضائل حسین رضی اللہ عنہ بزبان سید الکونین ﷺ....!

Written by عبد السلام جمالی 15 Sep,2019
  • font size decrease font size decrease font size increase font size increase font size
  • Print
  • Email

قرآن سنت میں سیدین حسنین کریمین رضی اللہ عنہما کے فضائل مناقب مشترکہ وارد ہوئے ہیں ہمارے نزدیک دونوں کا رتبہ یکساں ہے کیونکہ دونوں بھائی رسولِ دو جہاں ﷺ  کے نواسہ اور صحابیان اور سیدنا علی المرتضی اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنھما کے لخت جگر میں سے ہیں ۔

ہم یہاں اگر حسنین کریمین رضی اللہ عنھما کی مفصلا فضائل مناقب بیان کریں تو یقینا ایک ضخیم کتاب تیار کی جاسکتی ہے لیکن اختصارا کے ساتھ موقع کی مناسبت سے فقط سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے مناقب پر چند وہ احادیث ذکر کرتے ہیں جو خود اللہ کے رسول ﷺ  نے بزبانِ نبوت بیان فرمائے ہیں ۔

 سیدنا حسین رضی اللہ عنہ اھل بیت میں سے ہیں : 

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا علی، فاطمہ، حسن اور حسین رضی اللہ عنہم  کے بارے میں فرمایا:

اللَّهُمَّ هَؤُلَاءِ أَهْلُ بَيْتِي

اے میرے اللہ ! یہ میرے اہل بیت ہیں۔(المستدرک ۴۱۶/۲ حدیث نمبر 3585سندہ حسن و صححہ الحاکم علیٰ شرط البخاری) مسند احمد (۲۹۲/۶ ح ۲۶۵۰۸  ) میں صحیح سند سے اس حدیث کا شاہد (تائیدی روایت) موجود ہے ۔ سیدنا علی، سیدہ فاطمہ، سیدنا حسن اور سیدنا حسین کے اہلِ بیت میں ہونے کے بیان والی حدیث سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ (ترمذی: ۳۷۸۷ و سندہ حسن) سے مروی ہے ۔

 میں ان سے محبت کرتا ہوں :

عطاء بن یسار (تابعی) رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہیں ایک آدمی (صحابی) نے بتایا: انہوں نے دیکھا کہ نبی کریم ﷺ حسن اور حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو سینے سے لگا کر فرما رہے تھے :

اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُمَا فَأَحِبَّهُمَا

اے اللہ ! میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں تو (بھی) ان دونوں سے محبت کر۔ (مسنداحمد حدیث نمبر- 23133 و سندہ صحیح)

 یہ میرے بیٹے ہیں ـ : 

نبی کریم ﷺ نے فرمایا :

هَذَانِ ابْنَايَ وَابْنَا ابْنَتِيَ، اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُمَا فَأَحِبَّهُمَا وَأَحِبَّ مَنْ يُحِبُّهُمَا

یہ دونوں (حسن و حسین) میرے بیٹے اور نواسے ہیں، اے میرے اللہ ! میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں تو بھی ان دونوں سے محبت کر اور جو ان سے محبت کرے تو اس سے محبت کر۔(الترمذی : حدیث نمبر-3769 و سندہ حسن)

 سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سے محبت ۔

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ :

خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ حَسَنٌ وَحُسَيْنٌ هَذَا عَلَى عَاتِقِهِ، وَهَذَا عَلَى عَاتِقِهِ، وَهُوَ يَلْثِمُ هَذَا مَرَّةً، وَيَلْثِمُ هَذَا مَرَّةً، حَتَّى انْتَهَى إِلَيْنَا، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ تُحِبُّهُمَا، فَقَالَ: مَنْ أَحَبَّهُمَا فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَبْغَضَهُمَا فَقَدْ أَبْغَضَنِي

رسول اللہ ﷺہمارے ہاں تشریف لائے،اس وقت آپ نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو ایک کندھے پر اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو دوسرے کندھے پر اٹھایا ہوا تھا، آپ ﷺکبھی اس کا بوسہ لیتے اور کبھی اُس کا، یہاں تک کہ آپ ﷺچلتے چلتے ہمارے پاس آگئے،

ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ ﷺ کوان دونوں سے محبت ہے؟ آپ ﷺنے فرمایا: جسے ان دونوں سے محبت ہے،اسے مجھ سے محبت ہے اور جس نے ان دونوں سے بغض رکھا، اس نے مجھ سے بغض رکھا۔ ( مسند احمد : 12406 )

 سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سے بغض : 

سیدنا ابوہرضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جسے حسن حسین رضی اللہ عنھما سے محبت ہے، اسے مجھ سے محبت ہے اور جس نے ان دونوں سے بغض رکھا، اس نے مجھ سے بغض رکھا۔ ( مسند احمد : 12406 )

 دنیا میں میرے پھول ہیں : 

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ  نے فرمایا :

إِنَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ هُمَا رَيْحَانَتَايَ مِنَ الدُّنْيَا

”حسن اور حسین رضی الله عنہما یہ دونوں میری دنیا کے پھول ہیں“۔( سنن ترمذی : 3770 )

 حسین قبائل میں سے قبیلہ ہے : 

سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ  نے فرمایا :

حُسَيْنٌ مِنِّي وَأَنَا مِنْ حُسَيْنٍ،‏‏‏‏ أَحَبَّ اللَّهُ مَنْ أَحَبَّ حُسَيْنًا، ‏‏‏‏‏‏حُسَيْنٌ سِبْطٌ مِنَ الْأَسْبَاطِ   .

”حسین مجھ سے ہیں اور میں حسین سے ہوں اللہ اس شخص سے محبت کرتا ہے جو حسین سے محبت کرتا ہے، حسین قبائل میں سے ایک قبیلہ ہیں“( سنن ترمذی : 3775 )

 حسین مجھ سے ہے ـ:

سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ : ہم نبی اکرم ﷺ  کے ساتھ کھانے کی ایک دعوت میں نکلے، دیکھا تو حسین رضی اللہ عنہ ) گلی میں کھیل رہے ہیں، نبی اکرم ﷺ  لوگوں سے آگے نکل گئے، اور اپنے دونوں ہاتھ پھیلا لیے، سیدناحسین رضی اللہ عنہ بچے تھے، ادھر ادھر بھاگنے لگے، اور نبی اکرم ﷺ  ان کو ہنسانے لگے، یہاں تک کہ ان کو پکڑ لیا، اور اپنا ایک ہاتھ ان کی ٹھوڑی کے نیچے اور دوسرا سر پر رکھ کر بوسہ لیا، اور فرمایا:

حُسَيْنٌ مِنِّي وَأَنَا مِنْ حُسَيْنٍ، ‏‏‏‏‏‏أَحَبَّ اللَّهُ مَنْ أَحَبَّ حُسَيْنًا، ‏‏‏‏‏‏حُسَيْنٌ سِبْطٌ مِنَ الْأَسْبَاطِ .

حسین مجھ سے ہیں اور میں حسین سے ہوں، اللہ اس سے محبت رکھے جو حسین سے محبت رکھے، اور حسین نواسوں میں سے ایک نواسہ ہیں ۔ ( سنن ابن ماجہ : 114 ، سنن ترمذی : 3775 )

 جو جنتی شخص دیکھنا چاہتا ہو : 

سیدنا جابر‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ:

مَنْ سَرَّه أَنْ يَّنْظُر إِلىَ رَجُلٍ مِّنْ أَهَل الْجَنَّة فَلْيَنْظُر إِلَى الْحُسَين بْن عَلِي .

جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ وہ اہل جنت کا ایک فرد دیکھے وہ حسین بن علی رضی اللہ عنہ کو دیکھ لے۔( مسند ابی یعلی الموصلی : 4773 ، الصحیحہ للالبانی : 3586 )

 جنت میں رفاقت رسول ﷺ : 

ابو فاختہ سے مروی ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا:

زَارَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَاتَ عِنْدَنَا وَالْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ نَائِمَانِ، فَاسْتَسْقَى الْحَسَنُ فَقَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى قِرْبَةٍ لَنَا فَجَعَلَ يَعْصِرُهَا فِي الْقَدَحِ، ثُمَّ جَاءَ يَسْقِيهِ، فَنَاوَلَ الْحَسَنَ، فَتَنَاوَلَ الْحُسَيْنُ لِيَشْرَبَ فَمَنَعَهُ وَبَدَأَ بِالْحَسَنِ، فَقَالَتْ فَاطِمَةُ: يَا رَسُولَ اللهِ كَأَنَّهُ أَحَبُّهُمَا إِلَيْكَ. قَالَ: إِنَّهُ اسْتَسْقَى أَوَّلَ مَرَّةٍ   ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ  صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :   إِنِّي وأياكِ وَهَذَيْنِ، وَهَذَا الرَّاقِدَ، يَعْنِي عَلِيًّا، يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي مَكَانٍ وَاحِدٍ یعنی فاطمة وولديها: الحسن والحسين 

رسول اللہ ﷺہم سے ملاقات کرنے کے لئے آئے۔رات ہمارے پاس گزاری، حسن اور حسین رضی اللہ عنہ ما سوئے ہوئے تھے۔ حسن‌رضی اللہ عنہ نے پانی مانگا، رسول اللہ ﷺ مشکیزہ کے پاس گئے اور اس میں سے پیالے میں پانی انڈیلا، پلانے لگے تو حسین رضی اللہ عنہ نے پیالہ پکڑ لیا اور پینا چاہا تو آپ ﷺ  نے اسے منع کر دیا اور حسن رضی اللہ عنہ سے ابتداء کی، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول! لگتا ہے حسن آپ کو زیادہ پیارا ہے؟ آپ ﷺ  نے فرمایا: نہیں حسن نے پہلے پانی مانگا تھا، پھر رسول اللہ ﷺ  نے فرمایا: میں اور تم یہ دونوں اور یہ سونے والا( یعنی علی) قیامت کے دن ایک مکان میں ہوں گے۔ یعنی فاطمہ اور اس کے دو بیٹے: حسن اور حسین ۔( المعجم الکبیر للطبرانی : 2556 ، الصحیحہ للالبانی : 3457 )

 جنت کے جوانوں کے سردار : 

سیدنا ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ

رسول اللہ ﷺ  نے فرمایا :

الْحَسَنُ،‏‏‏‏ وَالْحُسَيْنُ سَيِّدَا شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ

”حسن اور حسین اہل جنت کے جوانوں کے سردار ہیں“۔( سنن ترمذی : 3768 )

Read 850 times
Rate this item
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
(0 votes)
Tweet
  • Social sharing:
  • Add to Facebook
  • Add to Delicious
  • Digg this
  • Add to StumbleUpon
  • Add to Technorati
  • Add to Reddit
  • Add to MySpace
  • Like this? Tweet it to your followers!
Published in ستمبر 2019
عبد السلام جمالی

عبد السلام جمالی

Latest from عبد السلام جمالی

  • ماہ محرم اور محرمات
  • بنی اسرائیل کے دو بندوں کی کہانی رسول اللہ ﷺکی زبانی
  • خواتین کے غیر شرعی افعال
  • دعوتِ جابر رضي الله عنه کی کہانی سیدنا جابر رضي الله عنه کی زبانی
  • خواتین کے غیر شرعی افعال (قسط : 2)

Related items

  • قتال مرتدین کی پیشین گوئی کے مصداق سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
    in مئی 2021
  • موجودہ انجیل میں رحمۃ للعالمین ﷺ کی بشارات
    in مئی 2021
  • تبصرہ کتب
    in اپریل 2021
  • بعد الانبیاء افضل البشرسیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کی حیاتِ مستعار کے درخشاں پہلو
    in اپریل 2021
  • خلفائے راشدین سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ
    in اکتوبر نومبر 2020
More in this category: « رسول کریم ﷺ کی تکمیلی اور اتمامی شان غیض وغضب کے وقت صبر وتحمل »
back to top

good hits

 

  • About us
  • privacy policy
  • sitemap
  • contact us
  • Disclaimer
  • Term of Condition
Copyright © جملہ حقوق بحق ماھنامہ اسوہ حسنہ محفوظ ہیں 2023 All rights reserved. Custom Design by Youjoomla.com
شمارہ جات 2019