عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُ ولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ مِنْ خِيَارِكُمْ أَحْسَنَكُمْ أَخْلاَقًا

تخریج : صحیح البخاری، کتاب المناقب باب صفۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم ، حدیث نمبر : 3559 ، صحیح مسلم : 6033

راوی کا تعارف : حدیث نمبر 10کی تشریح میں ملاحظہ فرمائیں ۔

معانی الکلمات:

خِيَارِكُمْ

تم میں سے بہترین شخص

the best of you

ترجمہ : 

سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جس کا اخلاق (دوسروں سے) اچھا ہو۔

تشریح :

اگر بغور دیکھا جائے تو اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے ضابطہ حیات دینِ حنیف میں حقوق اللہ کی نسبت حقوق العباد کا حصہ بہت بڑا ہے ایک اندازے کے مطابق تقریباً 4/3 حصہ حقوق العباد اور 4/1 حقوق اللہ ہیں۔ حقوق العباد اچھے اخلاق ہی سے ادا کیے جاسکتے ہیں لہذا جس شخص نے اپنے اخلاق اچھے کر لیئے گویا کہ دین کا ایک بڑا حصہ اس نے حاصل کر لیا اس لیے بہترین شخص ٹھہرا۔

باحوال دیگر حقوق العباد کی جتنی اہمیت شریعت نے بتلائی ہے چونکہ اس کی ادائیگی اچھے اخلاق کے بغیر ناممکن ہے لہذا بہترین اخلاق کے حامل شخص نے وہ فضیلت پائی جو حقوق العباد کی پاسداری کیلئے بیان کی گئی ہے۔ واللہ أعلم بالصواب

حسن اخلاق کی تعلیم مقصدِ نبوت ہے

(حدیث نمبر:78)

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَكْمَلُ الْمُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا

تخریج : سنن أبی داود ، حدیث نمبر : 4682 ۔ سنن الترمذی : 1162

راوی کا تعارف : حدیث نمبر 15کی تشریح میں ملاحظہ فرمائیں ۔

معانی الکلمات:

أَكْمَلُ

کامل ترین

Most perfect

أَحْسَنُهُمْ

ان میں سے اچھا

Best of them

ترجمہ : 

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : اہل ایمان میں کامل ترین ایمان والا شخص وہ ہے جو اخلاق میں ان سے اچھا ہو۔

تشریح :

مذکورہ حدیث میں اس انداز سے اخلاق حسنہ کی اہمیت بتائی گئی ہے کہ بہترین اخلاق والا شخص ہی درحقیقت کامل ترین ایمان والا ہے۔ مزید تفصیل حدیث بالا کی تشریح ملاحظہ فرمائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے