علماء اور صلحاء كی مجلس میں بیٹھنے كے فوائد

امام ابن القیم رحمه الله فرماتے هیں كه علماء وصالحین كی مجلس میں بیٹھنے كے چھ فائدے هیں ۔

شك وتذبذب سے نكل كر دل كو یقین كامل ملتاهے۔

اعمال میں ریاكاری هوتو اخلاص پیدا هوتاهے۔

غفلت سے نكل كر ذكر الٰهی میں مصروف هوجاتاهے۔

دنیا سے بے رغبتی اور آخرت كا شوق پیدا هوتاهے۔

بدگمانی كی جگه لوگوں كی خیر خواهی پیدا هوتی هے۔

كبروغرور كی جگه تواضع وانكساری لے لیتی هے۔

فصاحت:

عبد الملك بن صالح خلیفه هارون الرشید كے دربار میں جب داخل هوئے تو پته چلا كه خلیفه كے هاں دو جڑواں بیٹے پیدا هوئے هیں ، جن میں ایك فوت هوگیا هے عبد الملك بن صالح خلیفه سے مخاطب هوكر كهتے هیں كه الله تعالیٰ نے غمی سے خوشی دی اوراس خوشی كے ساتھ الله آپ كو كوئی غمی(غم) نه دے الله تعالیٰ نے آپ كے لیے دونوں چیزیں جمع كردی هیں شكر كرنے والوں كو الله تعالیٰ مزید نعمتیں دیتاهے اور صبر كرنے والے کو اجر عظیم عطا كرتاهے ۔(كتاب الاذكیاء لابن الجوزی)

مؤمن كی صفات :

یحی بن معاذ الرازی رحمه الله كهتے هیں مؤمن كی صفات سےمیں تین صفتیں یه هیں۔

اگر وه آپ كو فائده نهیں دیتا تو نقصان بھی نهیں پهنچاتا۔

اگر وه آپ كی تعریف نهیں كرتا تو برائی بھی نهیں كرتا۔

اگر وه آپ كو خوشی نهیں دے سكتا تو دُكھ بھی نهیں یتا۔

(كتاب المستطرف للابشیھی )

حقیقی شكر:

جنید بن محمد رحمه الله سے پوچھا گیا كه الله كا شكر كیسے ادا كیا جائے كهنے لگے كه الله نے جو نعمتیں انسان كو دی هیں وه اس سے الله كی نافرمانی نه كرے۔

( حلیة الاولیاء لابی نعیم)

مجاهد كا خشوع

جابر بن عبد الله رضی الله عنهما كهتے هیں كه هم نبی كریم صلی اللہ علیہ وسلم كے ساتھ ایك غزوه میں نكلے ایك آدمی (صحابی) كے هاتھ ایك مشرك كی عورت آگئی تو اس مشرك نے قسم اٹھائی كه اس وقت تك نهیں منع هوں گا جب تک محمد كے ساتھیوں میں سے كسی کاخون نه بهاؤں اور وه اسلامی لشكر كے پیچھے چلنے لگا ایك جگه په نبی كریم نے پڑاؤ كیا اور كها كه كون هے جو رات كو پهره دے گا پس عمار بن یاسر اور عباد بن بشر تیار هوگئے پس نبی كریم صلی اللہ علیہ وسلم نے كها كه وادی میں داخل هونے والے راسته په پهره دو ، پس دونوں پهره دینے لگے اور پھر عمار بن یاسر لیٹ گئے اور عباد بن بشر پهره دینے لگے اور ساتھ هی تهجد كی نماز پڑھنے لگے پس وه مشرك آیا اور اس نے تیر پھینكا جوكه عباد بن بشر كو لگا عباد رضی الله عنه نے نماز نه توڑی بلكه اس كو پورا كیا اور پھر عمار بن یاسر كو بیدار اور جب عمار بن یاسر رضی الله عنه نے دیكھا كه عباد بن بشر لهو لهان هورهے هیں تو وجه پوچھی عباد بن بشر كے بتانے پر عمار بن یاسر كهنے لگے كه مجھے اٹھایا كیوں نهیں :كها كه میں سورت پڑھ رها تھا میں اسے بیچ میں نهیں چھوڑنا چاهتا تھا۔ (رواه ابوداؤد والحاكم والدارمی)

چار چیزیں

حاتم الاصم كهتے هیں كه چار چیزوں كی وجه سے مجھ میں توكل كی صفت پائی جانے لگی:

مجھے یقین كامل هے كه میرا رزق كوئی اور نهیں كھا سكتا هے تو میں مطمئن هوگیا ۔

اور یه كه میرا كام كوئی اور نهیں كرے گا تو میں كاموں میں مشغول هوگیا ۔

میں جان گیا كه موت اچانك آئے گی تو میں نیكیاں كرتے هوئے اس كی تلاش میں نكل پڑا ۔

اور یه كه الله تعالیٰ مجھے هر جگه په دیكھ رها هے تو مجھے اس سے شرم آنے لگی اور میں نے برائی كو چھوڑ دیا۔

(صید الخاطر لابن الجوزی)

پاگل كون هے

ابو محمد عجیف كهتے هیں میرے پاس سے ایك پاگل گزرا میں نے كها اے پاگل تو وه كهنے لگا تم عقلمند هوتو میں نے كها كیوں نهیں تو اس نے كها یه كیسے میرا پاگل پن ظاهر هے اور تمهارا پاگل پن چھپا هواهے میں نے كها تفصیل سے بتاؤ اس نے كها میں تو اپنے كپڑے پھاڑتا اور لوگ كو پتھر مارتا هوں اور تم اپنی دنیا كو بهتر بنانے كے چكر میں لگے هوئے هو جو همیشه تمهارے پاس نهیں رهے گی اور تم اپنی زندگی كے بارے میں لمبی امید ركھتے هو جبكه وه تمهارے هاتھ میں نهیں اپنے رب كی نافرمانی كرتے هو اور اپنے دشمن (شیطان) كی تابعداری كرتے هو بتاؤ كون هے پاگل ؟ (كتاب الاذكیاء لابن الجوزی رحمه الله )

عزت نفس:

حاكم وقت نے ایك غلام كے هاتھوں سودینار ابو ذررضی الله عنه كے پاس بھیجے اور كها كه اے غلام اگر ابوذر رضی الله عنه یه دینار قبول كرلیں تو تم آزاد هو جب ابوذر كے پاس یه غلامپهنچا تو آپ نے دینار لینے سے انكار كردیا تو غلام نے كها قبول كرلیں مجھے آزادی مل جائے گی۔

تو ابوذر رضی الله عنه نے كها اگرچہ اس میںتمهاری آزادی هے لیكن اس میں میری غلامی هے۔

(اخلاق العلماء لآجری )

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے