Monthly Magazine of jamia Abi Bakar Al Islamia Karachi Pakistan جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کراچی کا ماھنامہ مجلہ اسوہ حسنہ

چیف ایڈیٹر: ڈاکٹر مقبول احمد مکی حفظہ اللہ

  • صفحہ اول
  • شمارہ جات 2020
  • شمارہ جات 2019
  • شمارہ جات 2018
  • سابقہ شمارے
    • 2009
    • 2010
    • 2011
    • 2012
    • 2013
    • 2014
    • 2015
    • 2016
    • شمارہ جات 2017
  • فہمِ قرآن کورس

رُباعیّات الجامع الصحیح البخاری 1

Written by ڈاکٹر مقبول احمد مکی 17 Jul,2016
  • font size decrease font size decrease font size increase font size increase font size
  • Print
  • Email

وہ روایات جن میں رسولِ اکرم ﷺ اور امام بخاری رحمہ اللہ  کے درمیان صرف چار واسطے ہیں

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَنْظَلَةُ
بْنُ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُنِيَ الإِسْلاَمُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةِ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، وَإِقَامِ الصَّلاَةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَالحَجِّ، وَصَوْمِ رَمَضَانَ
(الجامع الصحیح البخاری کتاب الایمان، باب دعائکم ایمانکم، حدیث رقم:8)
رایوں کا تعارف:
1-نام و نسب: عبیداللہ بن موسی بن باذام بن ابی المختار العبسی الکوفی
کنیت :ابو محمد، محدثین کےہاںرتبہ: حافظ ، حجہ اور ثقہ طبقہ: تبع تابعین، ولادت120ھ ،وفات 213 ھ۔
2-نام ونسب: حنظلہ بن ابی سفیان(ابی سفیان کا نام الاسود تھا) بن عبدالرحمٰن بن صفوان بن امیہ القرشی الجُمَحّی المکی،محدثین کےہاںرتبہ:  ثقۃ ثقۃ، طبقہ: تابعی ، وفات: 151 ھجری ۔
3-نام ونسب: عکرمہ بن خالد بن العاص بن ھشام بن المغیرہ القرشی المخزومی المکی محدثین کےہاںرتبہ: ثقہ، طبقہ: تابعی ، وفات: 116 ھجری۔
4-نام و نسب: عبداللہ بن عمر بن الخطاب بن نفیل العدوی، کنیت: ابو عبدالرحمٰن، طبقہ: صحابی، ولادت: نبوت کےکچھ عرصہ بعد ہوئی، غزوہ احد میں ان کی عمر 14 برس تھی رسول اللہ ﷺ کی اتباع وپیروی کا شوق سب سے زیادہ تھا، رسول اللہ ﷺ سے زیادہ روایت کرنے والے صحابہ میں شمار ہوتا ہے 1730 احادیث کے روای ہیں 73 ھجری کے آخر میں مکہ مکرمہ میں وفات پائی بعض ھجری74 بتاتے ہیں۔
الفاظ معانی:
بُنِيَ: بنیاد رکھی گئی، اساس۔
الإِسْلاَمُ:اسلام سلم سے ہے جس کا معنا اپنے آپ کو کسی کے سپرد کردینا،تابعدار ہونا، فرمانبردار بننا۔
عَلَى خَمْسٍ: پانچوں عبادات پر۔
شَهَادَةِ:اقرار و تصدیق۔
وَالحَجِّ:بیت اللہ کا موسم حج میں ارادہ و قصد اور سنت نبویﷺ کے مطابق اراکان حج کی ادائیگی۔
ترجمہ:
 ’’ہم سے عبیداللہ بن موسیٰ نے یہ حدیث بیان کی۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اس کی بابت حنظلہ بن ابی سفیان نے خبر دی۔ انھوں نے عکرمہ بن خالد سے روایت کی انھوں نےسیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم کی گئی ہے۔ اول گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا‘‘
تشریح :
یہ حدیث مبارکہ اسلام کی اصل اور اساس کی وضاحت کرتی ہے اسلام کی پوری عمارت پانچ ستونوں پر قائم ہے اگر ان میں سے ایک بنیاد بھی گرا دی جائے تو عمارت زمین بوس ہوجاتی ہے اس حدیث میں رسول اللہ ﷺ نے خصوصیت سے پانچ چیزوں کا تذکرہ کیا ہے ، سب سے پہلے عقیدہ توحید کی وضاحت کی ہے جوکہ اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے اس کے بغیر اعمال کی قبولیت ناممکن ہے توحید یہ ہے کہ پختہ اعتقاد کے ساتھ گواہی دینا کہ اللہ تعالی کے سوا کوئی معبود بر حق نہیں جبکہ عقیدہ سے مراد دل ودماغ کی ہم آہنگی سے کسی چیزکی حقیقت کو ماننا ، جیسا کہ اللہ تعالی ہمیں نظر نہیں آتا مگر اس کے باوجود ہم دل ودماغ میں بغیر کسی شک و شبہ کے اللہ تعالی کی ذات کو ایک حقیقت تسلیم کرنا ہی عقیدہ ہے اور اس عقیدے کی پختگی اور اس کے عروج کا نام ایمان ہے اوریہی ایمان وتوحید اللہ تعالی تک پہچانے والے راستے کی چابی ہےاور تمام شریعتوں کی بھی بنیاد ہے یہی وجہ ہے کہ تمام رسل اور انبیاء بھی بنیادی طور پر اسی حقیقت کی دعوت دیتے  رہے اللہ تعالی کی توحید کے اقرار کےبعد اس بات کا اقرار کرنا کہ محمد ﷺ اللہ کے بندے اور رسول ہیںاوردل وجاں سےان کی لائی ہوئی شریعت کو دل ودماغ سے تسلیم کرنا ان کی شریعت کےہوتے کسی اور کی بات کو شریعت کا درجہ دینے سے باز آنا اس اقرار کے بغیر کوئی عمل بھی درجہ قبولیت حاصل نہیں کرسکتا۔
توحید ورسالت کے بعد نماز کا تذکرہ ہے، شہادتین کا اقرار ایک دعوی ہے کہ میں نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اس دعوی کی دلیل نماز کا قائم کرنا ہےیہ وہ عبادت ہے  جو مقررہ اوقات میں حضور قلب او ر خشوع وخضوع کے ساتھ ادا کی جاتی ہے جو کہ ہر مسلمان مرد وعورت عاقل و بالغ پر فرض ہےجوکہ سرور دل اور آنکھوں کی ٹھنڈک کا ذریعہ ہے ، اس فرض کے بعد زکوۃ کا ذکر ہے ، ذکوۃ وہ عبادت ہے جو ہر صاحب مال پر سال کے بعد فرض ہوتی ہے جوکہ مال اور دل کی پاکیز گی کا ذریعہ ہے ، حج بیت اللہ یہ بھی اللہ تعالی کی ایک ایسی عبادت ہے جوکہ مخصوص دنوں میں ارکان حج اداکرنے کی غرض سے بیت اللہ کی زیارت کے ذریعے سے پوری ہوتی ہے اللہ تعالی کی اطاعت کے لیے تیار رہنا اور جہاں تک ہوسکے مالی اور جسمانی جدو جہد اور قربانی کے لیے اپنے دلوں کو مطیع بنانااس کا اصل فائدہ ہے اور یہ ہر صاحب استطاعت مسلمان مرد و عورت پر زندگی میں ایک بار فرض ہے، رمضان المبارک کے روزے رکھنا یہ وہ عبادت ہے جو کہ ماہ رمضان میں کھانے پینے کی چیزوں اور نفسانی خواہشات سے اپنے آپ کو روکے رکھنے سے پوری ہوتی ہے یہ عبادت ہر مسلمان مرد وعورت عاقل بالغ پر ہر سال ایک ماہ کے لیے فرض ہے ہاں البتہ شرعی عذر کی وجہ سے فدیہ اور قضا دی جاسکتی ہے۔
--------

Read 824 times
Rate this item
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
(0 votes)
Tweet
  • Social sharing:
  • Add to Facebook
  • Add to Delicious
  • Digg this
  • Add to StumbleUpon
  • Add to Technorati
  • Add to Reddit
  • Add to MySpace
  • Like this? Tweet it to your followers!
Published in فروری 2016
ڈاکٹر مقبول احمد مکی

ڈاکٹر مقبول احمد مکی

Latest from ڈاکٹر مقبول احمد مکی

  • جدید ٹیکنالوجی کے منہ زور گھوڑے کو لگام! مگر کیسے؟
  • اسلام میں اصولِ قیادت
  • سِلسلةُ رُباعیّات الجامع الصحیح للبخاری
  • نقشِ قدم نبي کے ہيں ،جنت کے راستے
  • کشمیر مذمت سے نہیں مودی کی مرمت سے آزادہوگا

Related items

  • سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ پر طعن اور اس کا رد
    in اکتوبر نومبر 2020
  • حجیتِ حدیث سیرت سیدنا عمرفاروق رضی اللہ عنہ کی روشنی میں
    in اکتوبر نومبر 2020
  • سِلسلةُ رُباعیّات الجامع الصحیح للبخاری
    in نومبر 2019
  • گناہ کا اثرِ بد زائل کرنیکا طریقہ
    in نومبر 2019
  • جب نماز کا وقت آجائے تو پانی تلاش کرنا
    in اپریل 2019
More in this category: « معاملات کے بارے میں قرآن مجید کا سنہری اُصول 3 قرآنِ کریم کی اُصولی باتیں3 »
back to top

good hits

 

  • sitemap
Copyright © جملہ حقوق بحق ماھنامہ اسوہ حسنہ محفوظ ہیں 2021 All rights reserved. Custom Design by Youjoomla.com
2016