Monthly Magazine of jamia Abi Bakar Al Islamia Karachi Pakistan جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کراچی کا ماھنامہ مجلہ اسوہ حسنہ

چیف ایڈیٹر: ڈاکٹر مقبول احمد مکی حفظہ اللہ

  • صفحہ اول
  • شمارہ جات 2020
  • شمارہ جات 2019
  • شمارہ جات 2018
  • سابقہ شمارے
    • 2009
    • 2010
    • 2011
    • 2012
    • 2013
    • 2014
    • 2015
    • 2016
    • شمارہ جات 2017
  • فہمِ قرآن کورس

العلاقات بين باكستان والمملكة العربية السعودية

17 May,2015

إن العلاقات الأخوية بين بلدنا باكستان والمملكة العربية السعودية ترتكز على مبدأ التضامن الإسلامي وإنها نموذج تحتذي به الأمم الأخرى، حيث أن علاقاتنا مع المملكة العربية السعودية علاقات قديمة منذ استقلال بلدنا من الاستعمار البريطاني عام  1947 م  وهي علاقات دينية وعقدية  التي أصلها ثابت وفرعها في السماء لأننا متحدون ومجتمعون ومتفقون في شعارنا الوحيد  " لا إله إلا الله محمد رسول الله "ودستورنا القويم  المستمد من " كتاب الله تعالى وسنة نبيه صلى الله عليه وسلم " وهذا يدل دلالة واضحة على وحدة العقيدة والإيمان بين الدولتين الشقيقتين .

وهذه العلاقات مبنية على أساس من الصدق والتفاهم المشترك والاحترام المتبادل الذي يعود إلى الأيام الأولى لنشأة بلادنا في أعقاب انتهاء الحرب العالمية الثانية. ففي عام 1943م عانت البنغال في عهد الاستعمار البريطاني من المجاعة وتعرض المسلمون في البنغال لتهديدات، مما دفع مؤسس بلادنا محمد علي جناح إلى مناشدة الدول الأجنبية لإنقاذ المسلمين في البنغال، وكان أول تبرع بقيمة(۱۰۰۰۰) جنيه إسترليني وصل إلى مسلمي البنغال كان من مؤسس المملكة العربية السعودية الملك عبدالعزيز رحمه الله .

ولن ننسى ذلك اليوم في الأمم المتحدة عندما قدَّم الوفد السعودي الذي يقوده فيصل رحمه الله وفدنا الذي يقوده ميرزا أبو الحسن الأصفهاني  إلى العالم في عام 1946 م ، كما قدَّم فيصل رحمه الله  وفدنا  شخصيّاً إلى معظم رؤساء و وفود الدول الأخرى في اجتماع الأمم المتحدة، والذي نقل تفاصيل مطالب المسلمين في الهند البريطانية وقرار تسمية باكستان.

وكما لا يخفى على أحد علاقة مؤسس المملكة الملك عبد العزيز آل سعود رحمه الله مع علماءنا أهل الحديث، وإليك نص وصيته التي يحث ويدعو فيه علماءنا إلى اجتماع الكلمة والوحدة

بسم الله الرحمن الرحيم

من عبد العزيز بن عبد الرحمن الفيصل آل سعود إلى كافة إخواننا أهل الحديث -حفظهم الله تعالى -السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ، وبعد :

فإني أحمد إليكم الله الذي لا إله إلا هو ، وأصَلی وأسلّم على خير أنبيائه ، وأسأله تعالى لنا ولكم التوفيق لما يحبّه ويرضاه ، تعلمون - حفظكم الله - أن التّواصي بالحقّ والصّب من خصائص المؤمنين ، وتعلمون أنّ الّله سبحانه وتعالی وصف المؤمنين بأنّهم رحماء بينهم ، وإن حرصنا على جمع كلمتكم لإعلاء شأن التوحيد في سائر الآفاق هو الذي يدعونا للكتابة إليكم  وإنّه ليؤلمنا أن نرى في جماعتكم أيّ خور أو ضعف ، كما أنه يؤلمنا أن يصيبكم أيّ أذى بأيّ سبب من الأسباب .

وقد رأينا من تتبّع أخباركم أنّ غيركم من الفرق جمعوا كلمتهم ونظموا صفوفهم للذود عن مصالحهم، وأنتم غير مبالين في جمع كلمتكم لحفظ شأن جماعتكم ، لذا أدعوكم لله لشمل جماعتكم ، وأدعو قادّة الرأي منكم للاجتماع والعمل لما فيه نشر التوحيد والمثابرة على العمل في هذا السبيل الذي يعظم الله فيه الأجر ليكون بذلك الحسنى من صلاح الدنيا والدين ، وأن اجتماع كلمة الناس وتفرق كلمتكم فيه الوهن لصفوفكم والحط من مقام جماعتكم ، وهذا ما نرجو أن لا يكون بينكم . واسأل الله لكم التوفيق في كل ما يعلي شأنه ويرضي وجهه الكريم .

وحرصاً على تعزيز العلاقات بيننا كُتبتْ أوّل صيغ العلاقات الرسمية بين المملكة وباكستان، و هي معاهدة صداقة وأخوة المكونة من خمس مواد، بين المملكة العربية السعودية وباكستان في عهد مؤسس المملكة العربية السعودية الملك عبدالعزيز - رحمه الله-

اول معاهدة صداقةواخوة بين البلدين الشقيقين:

أبرمت هذه المعاهدة  في مدينة جدة في 25 صفر 1371هـ الموافق 25 نوفمبر 1951م، وتم تبادل وثائق إبرامها في يوم الثلاثاء 17 جمادى الآخرة 1372هـ الموافق 3 مارس 1953م ووقعها من جانب السعودية صاحب السمو الملكي الأمير فيصل بن عبدالعزيز آل سعود وزير الخارجية نيابة عن الملك عبدالعزيز آل سعود ومن جانبنا وقعها مندوبنا الوزير المفوض  فوق العادة الحاج عبدالستار سيت بالنيابة عن حاكمنا العام. وتقضي المعاهدة بعلاقات أخوية إسلامية صادقة وبسلم دائم، وعدم استخدام أراضي أي من الدولتين للإضرار بالدولة الأخرى.

ومهدت المعاهدة لاتفاقات خاصة بشأن التسهيلات للحجاج والأمور القنصلية والتجارية والجمركية والإقامة والمرور والمواصلات والثقافة وتسليم المجرمين.

وقد علق الملك عبدالعزيز على المعاهدة عند التصديق عليها بالتعليق التالي: وبعد أن اطلعنا على هذه المعاهدة السالفة الذكر وأمعنا النظر فيها صَدّقناها وقَبِلناها وأقررناها جملة في مجموعها ومفردة في كل مادة وفقرة منها، كما أننا نصدقها ونبرمها ونتعهد ونعد وعداً ملوكياً صادقاً بأننا سنقوم بحول الله بما ورد فيها ونلاحظه بكمال الأمانة والإخلاص. وبأننا لن نسمح بمشيئة الله بالإخلال بها بأيّ وجه كان طالما نحن قادرون على ذلك وزيادة في تثبيت صحّة كلّ ما ذكر فيها أمرنا بوضع خاتمنا على هذه الوثيقة، ووَقّعناها بِيَدنا، والله خير الشاهدين. حرّر بقصرنا في الرياض في اليوم الخامس والعشرين من شهر محرم عام 1372هـ الموافق لليوم الخامس عشر من شهر أكتوبر عام 1952م.

نص معاهدة الصداقة :

بسم الله الرحمن الرحيم

معاهدة صداقة

بين المملكة العربية السعودية وباكستان

الحمد لله والصّلاة والسّلام على من لا نبيّ بعده.

نحن عبدالعزيز بن عبدالرحمن الفيصل آل سعود ملك للمملكة العربية السعودية. بما أنّه قد عقدت بيننا وبين حضرة صاحب الفخامة حاكم عام باكستان معاهدة صداقة لأجل تأسيس العلاقات بين بلادنا وتقويتها، ووقعها مندوبان مفوضان من قبلنا ومن قبل فخامته وكلاهما حائزان للصلاحية المتقابلة، وذلك في مدينة جدة في اليوم الخامس والعشرين من شهر صفر 1371هـ الموافق لليوم الخامس والعشرين من شهر نوفمبر 1951 م وهي مدرجة فيما يلي:

تأييداً للاخوة الإسلامية ورغبة منهما في توطيد علاقات الصداقة الإسلامية الخالصة وتثبيتها ووضعها على أساس ثابت وتوسيعاً لنطاق التعاون القائم بين بلديهما وتأييداً لمبادئ السلام العام وفقاً لميثاق الأمم المتحدة فقد قررا عقد معاهدة أخوة وصداقة.

المادة الأولى : يسود بين المملكة العربية السعودية وبين باكستان، سلم دائم، وصداقة خالصة لا يمكن الإخلال بهما. ويتعهد الفريقان الساميان المتعاقدان، تعهداً متقابلاً بأن يحلا بروح السلم والصداقة؛ جميع المنازعات والاختلافات التي تنشأ بينهما من أي نوع كانت. وعند تعذر ذلك يحتفظان لأنفسهما بحق اقتراح أي أسلوب آخر وفقاً لمبادئ ومواد ميثاق الأمم المتحدة.

المادة الثانية : يتمتع الممثلون السياسيون في كل من الدولتين حينما يكونون في ممتلكات الدولة الأخرى بالامتيازات والحصانات المستمدة من القانون الدولي والمعترف بها بصورة عامة ويسمح للممثلين القنصليين لكل من الدولتين بعد اعتماد براآتهم القنصلية بالإقامة في ممتلكات الدولة الأخرى في الأماكن التي يسمح بالإقامة فيها للممثلين القنصليين طبقاً للقوانين المحلية، على أن يتمتع الممثلون السياسيون والقنصليون لكل من الفريقين الساميين المتعاقدين في بلد الآخر بمعاملة القطر المفضل على أساس المقابلة بالمثل طبقاً لمبادئ العرف الدولي العام.

المادة الثالثة : يتعهد الفريقان الساميان المتعاقدان بأن يمنعا أياً كان من استعمال بلادهما قاعدة لأعمال غير مشروعة ضد بلاد الفريق الآخر.

المادة الرابعة : يوافق الفريقان الساميان المتعاقدان على أن يعقدا بينهما اتفاقات خاصة بشأن التسهيلات للحجاج والأمور القنصلية والتجارية والجمركية والإقامة والمرور والمواصلات والثقافة وتسليم المجرمين.

المادة الخامسة : دونت هذه المعاهدة باللغة العربية واللغة الإنجليزية وللنصين اعتبار واحد وقد اتفق الفريقان الساميان المتعاقدان على إبرام هذه المعاهدة بأسرع مدة ممكنة وتعتبر المعاهدة نافذة المفعول بعد مرور خمسة عشر يوماً من تاريخ تبادل وثائق الإبرام.

تعزيز العلاقات بين البلدين الشقيقين بتبادل الزيارات شخصية رفيعة الشأن :

•زيارة الملك سعود بن عبدالعزيز :

لقد قام الملك سعود بن عبدالعزيز – رحمه الله - بزيارة رسمية إلى باكستان بدعوة من حاكمنا العام غلام محمد في 17 شعبان 1373هـ الموافق 1954م كأول شخصية رفيعة سعودية تزور بلدنا ولقي ترحيبا وحفاوة من قبل حكومتنا وشعبنا. وخلال الزيارة زار الملك سعود عاصمتنا في ذلك الوقت كراتشي و كل من المدن الرئيسية  بيشاور وروالبندي ولاهور . ومنحته جامعة كراتشي الدكتوراه الفخرية في القانون.كما افتتحت في ذلك العام المفوضية السعودية في كراتشي.وتكريما له تم تسمية الحى الجديد الواقع قرب مطار كراتشي باسمه " حي سعود آباد" .

•زيارة الملك فيصل بن عبدالعزيز :

قام الملك فيصل – رحمه الله - بزيارة لباكستان في28 ذي الحجة 1386هـ الموافق 19 أبريل 1966 م واستمرت زيارته خمسة أيام .حيث أكد تواصل مساعيه لتكوين منظمة اسلامية تعنى بأمور الإسلام والمسلمين. وقد وجدت هذه الدعوة تجاوباً وتقديراً وتأييداً من رئيسنا الجنرال محمد أيوب خان، وأعلنا بإيمانهما بالدعوة التالية :

•الدعوة إلى تضامن المسلمين .

•توحيد القوى والطاقات الإسلامية لمواجهة التحديات الجديدة سواء في عالم الصراع السياسي أو النضال .

•تجاوز حواجز الجهل والأمية وصعوبات التنمية.

تكوين منظمة المؤتمر الإسلامي  :

وفي اليوم الحادي والعشرين من شهر أغسطس  عام  1969م شهد المسجد الأقصى عدواناً إسرائيلياً أسفر عن إحراق الجناح الشرقي منه بالكامل واحراق السقف الجنوبي ومنبر السلطان نور الدين ومحراب صلاح الدين. وشكلت هذه الحادثة الخطيرة إنذاراً إلى البلدان الإسلامية بشان سلامة المقدسات الإسلامية تحت الاحتلال الصهيوني. فأجرى الملك فيصل بن عبدالعزيز – رحمه الله - اتصالات مع الزعامات الإسلامية وفي مقدمتها بلادنا ، وأثمرت الاتصالات عن تأسيس منظمة المؤتمر الإسلامي. ومثلت المملكة وباكستان ركنين أساسيين في أعمال المنظمة وقراراتها.

وبلغ التعاون السعودي وحسن النية والمشاعر المشتركة ذروتها عندما اختارت السعودية عقد مؤتمر القمة الإسلامي الثاني في مدينة لاهور التاريخية في3 محرم 1394هـ الموافق 22 فبراير عام 1974م. وحضر وفد المملكة المؤتمر برئاسة الملك فيصل - رحمه الله - . وهناك وجد فيصل - رحمه الله  -حفاوة بالغة.

من بعض ثمرات زيارة الملك فيصل  - رحمه الله - لباكستان .

• أمرالملك فيصل رحمه الله ببناء مسجد جامع وتم بناءه في عهد الملك خالد بن عبد العزيز رحمه الله في إسلام آباد بتكلفة خمسة وعشرين مليون دولاراً  وسمى بـ"مسجد  الملک فيصل"

• أمر ببناء جامعة إسلامية وسميت بـ الجامعة الإسلامية العالمية  في إسلام آباد وأسست الجامعة عام 1980 بدعم من عدد من حكومات الدول الإسلامية من بينها المملكة العربية السعودية, ماليزيا, جزر المالديف, تركيا، باكستان وغيرها.و كذلك من منظمة المؤتمر الإسلامي. تدرس الجامعة ليس فقط العلوم الإسلامية بل كذلك العلوم الاجتماعية والعلمية الأخرى.

• كما سميت مدينة لائلبور الصناعية -من أكبر المدن في إقليم البنجاب- باسمه مدينة (فيصل آباد).

• تسمية قاعدة جوية في كراتشي بقاعدة الملك فيصل الجوية .

• تسمية  الشارع الرئيسي شارع مطار كراتشي بــشارع الملك فيصل .

• تسمية الحي المجاور لمطار كراتشي بحي الملك فيصل.

زيارة الملك خالد بن عبد العزيز:

تلبیۃ للدعوۃ الکریمۃ من رئیسنا السابق فضل الھی شودری قام الملک خالد بن عبد العزیز ملک المملکۃ العربیۃ السعودیۃ بزیارۃ رسمیۃ إلی باکستان فی الفترۃ من 17 -22 من شھر شوال سنۃ1396ھ حیث لقی الوفد المرافق لہ استقبالاً حاراً رسمیاً وشعبیاً.

وتعمق العلاقات الباكستانية السعودية في عهد كل من خادم الحرمین الشریفین الملك فهد بن عبدالعزيز وخادم الحرمين الشريفين الملك عبد الله بن عبد العزيز رحمهما الله .

موقف المملکة من قضیة کشمیر

عُرِف عن المملکۃ العربیۃ السعودیۃ مواقفها العدیدۃ والمشرفۃ علیٰ کافۃ الأصعدۃ فکان لها موقفها الکبیر والمتعاضد القوي إلی جانب الأمۃ الإسلامیۃ من خلال محنھا وقضایاھا التی وقفت إلی جانبھا وآزارتھا فی محنتھا وشدت من عضدھا للتفرد  ولتتمیز عن غیرھا بترکیزھا علیٰ مبداء التضامن الإسلامی وھو القاسم المشترک بینھا وبین دول الإسلامیۃ، فالمملکۃ لم تکن بمعزل عن الأمۃ الإسلامیۃ ولابعیدۃ عنھا ولاعن قضایاھا، بل کانت حاضرۃ علی الوجه المطلوب داعمۃ بکل قوتھا مسخرۃ کافۃ إمکانیتھا لدعم قضایا الأمۃ الإسلامیۃ علی اعتبار الأخوۃ الإسلامیۃ ومن ھذہ القضایا قضیۃ کشمیر التی تشکل واحدۃ من أھم القضایا والمآسی التي یعیشھا المسلمون من جراء الظلم الاستعماری والطمع الإقلیمی، فالظلم الإستماری ھو ظلم الاستعمار الإنجلیزی والطمع الإقلیمی ھو طمع الھند فی ھذا الإقلیم المسلم.وھي الاقـدم على جـدول اعمال الامم المتحدة، والقضية اللامنتهيـة لتقسيـم شـبة القـارة الهنديـة. الشعب الكشميري مازالــوا يئننـوا تحت وطـاة الضغط الهندي، لهـم تاريخ طـويل لاجل النضـال للحريـة نسبة لاي شعب في اي جزء اخر من شبة القـارة.

فمشکلۃ کشمیر ھی المشکلۃ الدائمۃ فی علاقاتنا مع الهند حتی الیوم ونشبت بسببھا حروب ومواجھات عسکریۃ بین بلدین.

وتجاہ قضیۃ کشمیر أن المملکۃ العربیۃ السعودیۃ تقف دائماً مؤیدۃ لباکستان فی قضیۃ کشمیر وأنھا تساند  الجھاد الکشمیر۔

وقضیۃ کشمیر قضیۃ عادلۃ تریٰ فیھا الحق واضحاً وضوح الشمس فی رابعۃ النھار وشعبھا شعب مجاھد استطاع بفضل الله أن یحرک ثلث وطنه وأن یحافظ علی ھویتہ الإسلامیۃ۔

ومن القنوات التی من خلالھا تقدم المملکۃ العربیۃ السعودیۃ الدعم إلی قضیۃ کشمیر مؤتمر العالم الإسلامی والندوۃ العالمیۃ للشباب الإسلامی۔

أفغانستان الهم المشترك بين البلدين الشقيقين :

وقد مثل الاحتلال السوفيتي لأفغانستان تحدياً لبلادنا المجاورة لأفغانستان، وللمملكة التي وجدت نفسها معنية بتحرير بلد إسلامي يعاني الويل على أيدي الشيوعيين.

وقدم خادم الحرمين الشريفين الملك فهد بن عبدالعزيز رحمه الله  دعماً سياسياً قوياً لبلدنا لتحمي نفسها من الخطر الذي يهدد  أراضيها في الغرب. وتضافرت الجهود مع الظروف السوفيتية الداخلية لتتحرر أفغانستان، ولكنها مع الأسف انزلقت في حرب أهلية. وقد قام خادم الحرمين الشريفين بجهود كبيرة لحل النزاع بين الأطراف الأفغانية المتحاربة.

وقد زار جميع ملوك السعودية تقريباً بلادنا والعكس بالعكس بالنسبة إلى قادتنا، كما زارت بلادنا وفود رسمية شملت وزراء وكبار المسؤولين ووفوداً وزارية وعسكرية وأئمة الحريمين الشريفين ورجال أعمال وتجاراً بهدف تعزيز التعاون معنا .

تجربة باكستان النووية

أمريكا و دول غربية تفرض عقوبات اقتصادية قاسية  علينا والسعودية تدعم اقتصادنا :

فالسعودية دافعت عن أحقية دولتنا في امتلاك السلاح النووي للدفاع عن أراضينا حيث أصبح أمننا يهدد بعد امتلاك الهند للسلاح النووي،  وعندما قام بلادنا بتجربة النووية يوم الثامن والعشرين من شهر مايو عام 1998م فإثر ذلك فرضت الولايات المتحدة الأمريكية والدول الغربية عقوبات اقتصادية قاسية علينا فقامت المملكة الشقيقة بدعمنا اقتصادياً ونفطياً بقيمة ملياري دولار ، واستمرت هذه العقوبات حتى بعد أن وصل الجنرال مشرف إلى الحكم عام 1999م.

ذكر بعض من المواقف  الإنسانية  للسعودية :

وكان للمملكة العربية السعودية مواقف ايجابية كثيرة مع باكستان وعلى رأسها المواقف الانسانية فقد وقفت المملكة بجانبنا إبان تعرض أراضينا للزلزال في شهر اكتوبر 2005م حيث  تبرع خادم الحرمين الشريفين الملك عبدالله بن عبدالعزيز بـ 500 مليون ريال سعودي

أقامت المملکة جسر جوي يحمل مواد اغاثة وجرى انشاء مستشفى ميداني في مدينة مانسهره بإقليم خبير بختون خواه

• مساعدة متضرري زلزال باكستان بتقديم العون من خلال التبرعات الشعبية التي بلغت أكثر من 450 مليون ريال.

• منح مواد إغاثة لمنكوبي الزلزال في إقليم بلوشستان بقيمة مائة مليون دولار

• توزيع سبعة آلاف قطعة من البطانيات وكميات أخرى من الملابس الرجالية والنسائية وملابس الأطفال لآلاف الأسر الفقيرة والمطلقات والأرامل في بعض مناطق باكستان وكشمير.

• مساعدات المملكة خلال كارثة الفيضانات في عامي 2010 - 2011 حيث كانت المملكة في مقدمة الدول التي استجابت لمناشدة حکومتنا.

وکما لا يخفی علی أحد جھود التي بذلھا سفير خادم الحرمين الشريفين السابق عبدالعزيز بن إبراهيم الغدير  خلا ل کارثة الفيضانات في عامي 2010-2011م

وتتضمن العلاقات السعودية الباكستانية عدة مجالات منها المجالات العسكرية والثقافية والتعليمية والتجارية والاقتصادیۃ.

العلاقات بين البلدين في المجال العسكري :

تمثل التعاون بين البلدين في عمليات التدريب والتمرينات العسكرية المشتركة وكان آخرها التمرين البحري نسيم البحر ـ 9 .وھي مناورات عسکرية بحرية مشترکة تقام بين البلدين الشقيقين .

• مناورات السعودية الباكستانية “الصمصام 5” التي أقيمت في شھر مارس 2015م   .

العلاقات الثقافية بين البلدين :

وفي مجال العلاقات الثقافية كان بلدنا مقصد البعثات التعليمية السعودية لما لنا من ميزات نسبية على غيرنا في هذا الخصوص نظرا لبيئتنا الإسلامية المناسبة للطلاب السعوديين بالإضافة إلى قربها وتطور التعليم فيها في بعض التخصصات ويواصل مئات الطلاب السعوديين دراساتهم في كليات وجامعات بلادنا.

وفي السياق ذاته فإن المملكة العربية السعودية قدمت الكثير من المنح لطلابنا في الجامعات السعودية لا سيما في تخصصات العلوم الشرعية وعلوم اللغة العربية وشهدت هذه المنح ازدياداً في السنوات الاخيرة شملت تخصصات أخرى ذات طابع علمي.

إنشاء مكتب للدعوة :

كما أنشأت المملكة مكتبا للدعوة عام 1399هـ في إسلام آباد ويعمل في اطار سفارة خادم الحرمين الشريفين .

مهمات مكتب الدعوة :

• تعيين مدرسين في المدارس الحكومية والأهلية لتعليم اللغة العربية والعلوم الشرعية

• وتوزيع نسخ القرآن الكريم وترجماته باللغة الأوردية على الراغبين من المؤسسات والهيئات الوطنية .

العلاقات الاقتصادية والتجارية:

ترتبط المملكة مع بلادنا بروابط كثيرة، فالبلدان عضوان في منظمة التعاون الإسلامي، وفي البنك الإسلامي للتنمية، وفي اللجنة الدائمة للتعاون الاقتصادي والتجاري (الكومسيك).

وتعتمد السعودية على حوالي مليون ونصف مليون من أبناء بلادنا في قطاعات مختلفة بالمملكة، كما تستقبل كل عام حوالي مائتي ألف حاج وأكثر من 500 ألف معتمر سنوياً، إضافة إلى الآمال المعقودة على اللجنة السعودية الباكستانية المشتركة، لدفع العلاقات الثنائية قدماً، وتوثيق التعاون بين رجال الأعمال بين البلدين المعول عليهم في تسريع عجلة الاقتصاد وتنمية المبادلات التجارية والاستثمارية بين البلدين، وإقامة شراكة مع نظرائهم من رجال الأعمال، وإقامة مشروعات مشتركة، مستفيدين من المزايا والحوافز المتوفرة في كل من المملكة وباكستان.

•  مشارکة القوى العاملة لبلادنا بصدق وفاعلية في عملية التنمية الضخمة التي شهدتها المملكة، وخاصة التوسعة الضخمة في المسجد الحرام والمسجد النبوي.

وفي المجال التجاري قام رجال الاعمال من ابناء البلدين بأدوار جيدة في سبيل رفع معدل التبادل التجاري وخاصة أن البلدين يملكان نخبا تجارية عريقة لديها من الوعي والخبرة ما يمكنها من مضاعفة حجم التجاره بين البلدين .

ويحظى مواطنونا  المقيمون في المملكة برعاية خاصه بالمملكة سواء قدموا للحج او العمره او العمل ويتمتعون بخدمات جيدة.

وسهل امتلاك البلدين لشبكة اتصالات متقدمة في زيادة التواصل بين مواطننا المقيمين في المملكة وذويهم. واهتماما بجاليتنا المقيمة فإن صحيفة يوميه باللغة الأوردية تصدر في المملكة وهي عالية التوزيع وتعالج اهتمامات تلك الجالية وتنقل إليها الاخبار والتحليلات بلغتهم.

تتميز العلاقات بين المملكة العربية السعودية وجمهورية باكستان الاسلامية بالتفاهم التام والرسوخ تمشيا مع حرص قيادتي البلدين الشقيقين على دعمها وتعزيزها خدمة للبلدين والشعبين الشقيقين والامة الاسلامية.

وخلال 68 عاما تطورت العلاقات بين باكستان والمملكة العربية السعودية بشكل مطرد لم يعكر.

ولا تزال علاقاتنا من أقوى وأكثر العلاقات تماسكاً ورسوخاً، وقد كانت المملكة دائماً في طليعة الدول التي وقفت بجوارنا في جميع الظروف والأزمات  .

مواقفنا من عاصفة الحزم :

نحن نؤيد قرار عاصفة الحزم الذي جاء لمساعدة اليمن  وتحريرها من البغاة والمفسدين واستئصال شافة الحوثية المخذولة التي تعبث فساداً في البلاد، وهددت أمنها واستقرارها ووحدتها، وضاق بها الشعب اليمني المسلم ذرعاً بجميع أطيافه.ونعلن تأييدنا الكامل لهذه العملية، ونؤكد أن القضاء على الحوثيين ومن يدعمهم مهمة شرعية لا مناص منها لإعادة الشرعية إلى اليمن، وضمان الأمن والاستقرار للمنطقة، داعين المرابطين في جميع المواقع إلى التحلي بالصبر والثبات حتى يفيء الباغي إلى أمر الله.

و نتضرع إلى الله العلي القدير أن يثيب الجنود المشاركين في أداء واجباتهم, وأن تؤتي العملية ثمارها في أسرع وقت ممكن، وأن يحفظ الله المملكة التي ترفع رآية التوحيد والسنة وتحكم شرع الله عزوجل من كيد الكائدين وحسد الحاسدين، ويحفظ قادتها وشعبها من كل مكروه، كما ندعوالله أن يوفق خادم الحرمين الشريفين، للاستمرار في خدمة الإسلام والمسلمين والبشرية جمعاء.

Read more...

حمایة وتائیداً، لعاصفة الحزم

17 May,2015

 

من ھم الحوثیون؟

حزب من أحزاب سیاسیۃ، فکریۃ، دینیۃ، باطینیۃ، عسکریۃ مسلحۃ، یسمون لأنفسھم الآن ’’حرکۃأنصاراللہ‘‘

وھم من صعدۃ فی الیمن، والحوثیون نسبۃ الیٰ مؤسسھا حسین بن بدر الدین الحوثی، الذی قتل علی ید قوات الیمنیۃ عام 2004م وھم یعد أب الروحی للجماعۃ،

تأسست ھذہ المنظمۃ عام 1991م لضد ومخالفۃ الحکومۃ الیمنیۃ، التی قائمۃ قانونیا فی شعب الیمن و تنتمی ھذہ الحرکۃ الی مذھب الزیدی، وکان بدر الدین منتسباً إلي فرقۃ الزیدیۃ الجارودیۃ وھی أقرب مذھب إلی الشافعیۃ و ھم کانو یتزوجون بعضھم عن بعض، ولم یکن کبیر إختلاف فیما بینھم۔

لکن بدر الدین وإبنہ حسین رحل إلی ایران فی طھران وأقام بھا عدۃ سنوات، فمال إلی مذھبھم اثنا عشریۃ و تبعھم الحوثیون وحسین ھذا زار منفرداً واتصل بـحزب اللہ فی لبنان، ثم عاد یکرر الذھاب والإیاب إلی ھناک وأنہ أسس اولاً باسم : حزب الحق عام ۱۹۹۰م

ثم أسس : الشباب المؤمن ۱۹۹۱م

والآن معروف بحرکۃ أنصار اللہ ۔

أیھا المسلمون! لقد انکشفت ھٰذہ الشبکۃ المفسدۃ التی کانت تحمل من أسلحۃ فتاکۃ لتدمیر أمن الأمۃ، برفع الثوارات و قیامھم بالإرھاب فی أرض الیمن الشقیق المبارک لتجزئتھا و تمزیقہا واختلالھا بالعدوان، تکمیلاً لأھداف اعداء الإسلام والمسلمین

فإنھم استھدفوا حرمۃ رسول اللہ ﷺ ، واستھدفوا دماء المسلمین فی شتی العالم، أنھم الآن یستہدفون الحرمین الشریفین، کعبۃ اللہ المشرفۃ و مثوی رسول اللہ ﷺ

وان شنیعتھم ھذہ و عملھم عمل غیر المسلمین کما قال ﷺ من حمل علینا السلاح فلیس منا، رواہ البخاری و مسلم۔

وقال ﷺ ، من خرج علی أمتی یضرب برھا و فاجرھا ولا یتحاشی من مؤمنھا ولا یفی لذی عھد عھدہ، فلیس منی ولست منہ، رواہ مسلم

فجزی اللہ خادم الحرمین الشریفین الملک سلمان بن عبد العزیز آل سعود حفظہ اللہ بحکمۃ الحکیم و توفیقہ دمدم علی الفئۃ الطاغیۃ بعاصفۃ الحزم نصرۃ للمظلومین و لجاماً لأھل الطغیان وحمایۃ لحکومۃ یمن الشرعیۃ، عملاً لقول اللہ تعالیٰ

وَاِنْ طَاۗىِٕفَتٰنِ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ اقْتَتَلُوْا فَاَصْلِحُوْا بَيْنَهُمَا ۚ فَاِنْۢ بَغَتْ اِحْدٰىهُمَا عَلَي الْاُخْرٰى فَقَاتِلُوا الَّتِيْ تَبْغِيْ حَتّٰى تَفِيْۗءَ اِلٰٓى اَمْرِ اللّٰهِ ۚ فَاِنْ فَاۗءَتْ فَاَصْلِحُوْا بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَاَقْسِطُوْا ۭ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِيْنَ (الحجرات9)

أیھا المؤمنون! إن أمثال ھذہ النکبات والآلام أصیب بالمسلمین الیوم ماھی الا بُعدھم عند کتاب اللہ و سنۃ المصطفیٰ ﷺ و عدم التفقہ فی الدین، وھذ ھو الذی قد زعزع ارکان عقائدھم و شتت  شملھم و خیب مساعیھم و دفع حیاتھم فی الفوضیٰ وبعد حرب العالمیۃ الأولیٰ والثانیۃ: انتھز اعداء الإسلام واستھدف دول الإسلامیۃ للتخریب، والتفریق والتمزیق،الیٰ دویلات تم ھذہ الدویلات الی فرق واحزاب عقدیۃ فقیھۃ لسانیۃ، سیاسیۃ، اقتصادیۃ، جغرافیۃ،لتستمر الخلافات فیما بینھم

وأما فرق الشیعۃ مع ھذہ الإختلافات القدیمۃ واھل مذاھب من البوذیۃ، والنصرانیۃ، وغیرھا عاشت مع اھل السنۃ بالأمن والإستقرار بحفظ النفس والمال لہم الحریۃ تامۃ للعمل والکسب والعبادۃ، لکن أعداء الاسلام خططوا تخطیطاً ارھابیا للمحاربۃ مع المسلمین وزرع بذرۃ الاختلاف بین دول الإسلامیۃ لیشعلوا نار الحرب فیما بینھم، تکمیلاً لأھدافھم المسمومۃ۔ أعاذننا اللہ من شرھم

وإن للملکمۃ العربیۃ السعودیۃ دورا کبیرا فی توحید صفوف المسلمین و خدمۃ الإسلام والمسلمین فی داخلھا و خارجھا، وذالک بنشر الدعوۃ إسلامیۃ ومساعدات علمیۃ ، دعویۃ، و مالیۃ، فی أنحاء  العالم ومساعدات سامیۃ مع شعبنا الباکستان، وخاصۃ عند تفجیرات القنبلۃ الذریۃ النوویۃ، عند حدوث الزلازل عام ۲۰۰۵م و عند سیول الفیضانات فی انحاء باکستان ۲۰۱۰/۱۱م و عند وقوع الحرب بین الھند وباکستان عام ۱۹۶۵، و ۷۱م و علاوۃ علی ذلک ملایین من العمال والموظفین یکسبون فی السعودیۃ و دول الخلیج۔ و شعب الباکستان یعترف علی ھذہ النعم وظھر ذلک، اظھار حبھم و تائیدھم مع المملکۃ فی إنعقادھم الاجتماعات الکبیرۃ فی اسلام آباد، و لاھور، و کراتشی وغیرھا و نسأل اللہ سبحانہ و تعالیٰ ان یجمع کلمۃ المسلین علی قیادۃ خادم الحرمین الشریفین الملک سلمان بن عبد العزیز آل سعود،حفظہ اللہ۔ اللھم انصر الاسلام والمسلمین والف بین قلوبھم وختاماً بالمسک ! أعرب تائیداً و موافقۃ علی ما عبر امام الکعبۃ المشرفۃ۔ الدکتور سعود الشریم حفظہ اللہ۔ بمشاعرہ القویۃ حمایۃ لعاصفۃ الحزم  ونصرۃ للمسلمین نذکرہ فیما یلی:

العصفُ أبلغ إيضاحاً من الخطب

والحزم دلّ على ساداتنا النُجُب

قد خان موطننا رغم الجوارِ يدٌ

كنّا نُصافِحها باللطف والأدب

كنّا نكافئها باللين لا خَوراً

حتى غدت حسداً حمالة الحطب

فامتد فوق سماء الحزم أجنحةً

مثل النسور تُرى في الجو كالسحب

يحمون كعبة من ذَلّ العبادُ له

لم يُثنهم رَهب فالكل كالشُهُب

فامضوا على ثقة بالله إن لكمْ

من عنده مدداً يُفضي إلى الأرب

تقبل اللہ جہود خادم الحرمین الشریفین والقائمین معہ من دول الإسلامية وسدد خطاھم لنصرۃ الإسلام والمسلمین۔ آمین۔

Read more...

مملکت سعودیہ عربیہ کی دین اسلام کیلئے خدمات

17 May,2015

مملکت کی اجمالی تاریخ

آل سعود کے اقتدار سے قبل اس خطہ پر ایک طویل  وقت ایسا  بھی گزرا ہے کہ یہاں حکومت نام کی کوئی قابل ذکر چیز نہ تھی سوائے اس کے کہ ہر طرف ظلم وستم کا بازار گرم تھا۔ ڈاکہ زنی و چوری چکاری تھی، لوٹ کھسوٹ، ناخواندگی و لا علمی اور جہالت و گمراہی تھی ۔ قتل و غارت گری اور اندھیر نگری تھی ۔ یہ علاقہ جرائم پیشہ لوگوں کا میدان تھا ، اور کثرت خوف و خطرات اور فقدان امن و امان میں یہ اپنی مثال آپ تھا اور صورت حال یہ تھی کہ حجاج کرام کی چیخ و پکار اٹھتی، بیت اللہ اور حرم پاک بھی زبان حال سے چلاتے نظر آتے تھے اور مکہ مکرمہ میں اقوام و امم اپنے رب کو چیخ چیخ کر پکارا کرتی تھیں۔یہ اس وقت کے حالات ہیں جب اہل حجاز کے عقائد میں افراط و تفریط نے انہیں اصل اسلام سے بہت دور کر دیا تھا اور یہی اصل میں سب سے بڑا نقصان تھا کہ یہاں تک اللہ تعالی نے اپنے پسندیدہ دین کے اظہار کے لیے شاہ عبدالعزیز رحمہ اللہ اور امام دعوت توحید محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کو میدان میں اتارا اور خوف و خطرات کی کثرت کے زمانے میں سلطان حکومت اور سلطان علم و معرفت نے باہم معاہدہ کیا اور اس وقت سے پہلے تخلف و پسماندگی اور قلق و اضطراب کا دور دورہ تھا ، لوگوں کا اپنے عقائد سے تعلق کمزور پڑ چکا تھا ۔ اور اپنی شریعت سے وثوق اٹھ چکا تھا ۔ ایسے میں اللہ تعالی نے آئمہ دعوت و سعودی سلاطین اسلام کے ہاتھوں اس ملک اور اللہ کے بندوں کے لیے خیر و بھلائی کے چشمے جاری فرما دیے جس کی گواہی ہر منصف مزاج شخص دیتا ہے اور ہر حاقد کو اس سے کرنٹ لگتا ہے اور یہ اس کے گلے کی پھانس بنتا رہتا ہے ۔ اسلامی ورثے اور دور جدید کی مثالی مملکت سعودی عرب کا قومی دن ۲۳ستمبر ایسا درخشندہ باب ہے جسے عربوں اور مسلم امہ کی تاریخ میں سنہر ے حروف سے رقم کیا جاتا ہے۔ عرب دنیا کے سب سے بڑے ملک سعودی عرب کی۱۹۳۲ء میں شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن السعود نے بنیاد رکھی، ان کی جانب سے۸۷ ہزار مربع میل پر پھیلے ہوئے اس خطے میں جو کہ براعظم ایشیاء یورپ اور افریقہ کے سنگم پر واقع ہے ایک جدید مثالی مملکت قائم کی گئی، جس کی تعمیر قرآن وسنت سے رہنمائی حاصل کر کے ملک کو استحکام ،خوشحالی، تحفظ، امن و امان کا گہوارہ بنا کر پائیدار مسلم معاشرہ کے طور پر اقوام عالم میں عزت و وقار سے روشناس کرایا گیا۔

آل سعود کی حکومت میںعلم توحید بلند ہوا خرافات  وبدعات زندہ درگور کر دی گئیں شرک کا بطلان واضح ہوا ۔ تاریخ نے ایسے مناظر کم ہی دیکھے ہوں گے کہ قیام امن کے لیے انقلاب بپا ہو جائے اور کوئی خون خرابا نہ ہو ۔اس کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ شاہ عبدالعزیز رحمہ اللہ نے یہ سب کچھ اپنی ذات کے لیے نہیں کیا تھا بلکہ اس میں سب سے بڑا جزو للہیت تھا جو ان کی اولاد میں اسی طرح منتقل ہواکہ آج اسلام کی لیے جتنی خدمات اکیلے سعودی عرب کی ہیں اتنی خدمات پورے عالم اسلام کی مل کر نہیں ہیں اس کی سب سے بڑی مثال حرمین شریفین کی عدیم المثال توسیعات، اعلی دینی و دنیاوی تعلیم کے لیے جامعات کا قیام جس میں غیر سعودی طلبا کو فوقیت دی جاتی ہے ، قرآن مجید کی طباعت کے لیے ایک عالمی معیار کا طباعتی مرکز کا قیام ، حجاج کرام جو ضیوف الرحمن بھی ہوتے ہیں ان کی مہمان نوازی میں اپنے تمام مادی ، روحانی ،علمی وسائل کا صرف کرنا ۔ ان میں سے ہر ایک پر باقاعدہ تصنیفات تحریر کی جا سکتی ہیں ۔

سعودی عرب ان اسلامی ممالک کے لیے مثالی مملکت ہے،جو اسلام کی حقانیت کو جاننا چاہتے ہیں، سعودی عرب ایک ایسا ملک ہے، جس کا دستور قرآن وسنت ہے اور سعودی عرب کے حکمرانوں کا مقصد نظام اسلام کا قیام اور مسلمانان عالم کے لیے ملی تشخص کا جذبہ ہے۔ خادم حرمین شریفین نے امت مسلمہ کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں وہ تاریخ کا سنہرا باب ہے۔ اسلام اور امت مسلمہ کے لیے سعودی حکومت کی مخلصانہ و ہمدردانہ خدمات کو امت مسلمہ قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔اہل پاکستان سعودی عرب اور خادم حرمین شریفین سے بے پناہ محبت رکھتےہیں اور سعودی عرب کی ترقی وخوشحالی کو اپنی ترقی وخوشحالی سمجھتےہیں۔

آج یہ مملکت اسلام اور مسلمانوں کا قلعہ ہے جس کی مقدس سر زمین پر قبلہ اور حرمین شریفین موجود ہیں، سعودی حکمرانوں کے اخلاص کی بدولت ملک میں قانون الہٰی کی عملداری اور اس کے باشندے اپنی مقبول قیادت سے محبت اور وفاداری کے باعث خوشحال اور پرمسرت زندگی گزار رہے ہیں۔ سعودی حکومت نے ہمیشہ اپنے عوام کو اسلامی طرز حیات، جدید علوم وفنون کی  خدمات اور مختلف شعبوں میں تعمیر و ترقی کے ہر ممکن مواقع فراہم کئے ہیں۔

توحید الٰہی کی بنیاد پر قائم ہونے والے اس ملک کی مثال آج پوری اسلای دنیا میں مستحکم، خوشحا ل اور پُرامن مملکت کے طور دی جاتی ہے۔مملکت کا نام حجاز و نجد سے تبدیل کر کے سعودی عرب رکھاگیا۔ اس کا شمار رقبے کے لحاظ سے دنیا کے 15 بڑے ملکوں میں ہوتا ہے، جس کی آبادی 2005ءکے اعداد و شمار کے مطابق 26.4 ملین ہے، جس میں 15.6 ملین غیر ملکی بسلسلہ روزگار آباد ہیں۔ سعودی عرب کو تیرہ صوبوں یا مناطق میں تقسیم کیا گیا ہے۔ مملکت کا تقریباً تمام علاقہ صحرائی و نیم صحرائی ہے، جبکہ 2 فیصد علاقہ قابل کاشت ہے۔ خلیج فارس کے ساتھ ساتھ قائم مشرقی علاقہ پتھریلا اور ریتلا ہے، جبکہ طائف، ابہا اور جیزان جیسے سرسبز اور خوشگوار موسم رکھنے والے علاقے بھی ہیں۔

قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کی برکات وثمرات کے نتیجے میں 1938ءمیں سعودی عرب میں تیل کی صورت میں رب ذوالجلال نے دولت کے ایسے ذخائر پیدا کر دئیے کہ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی نے مملکت سعودی عرب کو ترقی کے عروج بام تک پہنچا دیا۔

سعودی عرب کی دین اسلام کے لئے مثالی خدمات ان چند صفحات میں سمیٹنا بحرِ بیکراں کو کوزے میں سمیٹنے کے مترادف ہے جو کہ ناممکن ہے البتہ ایک دو خدمات کا ذکر کئے بغیر نہیں رہ سکتا جن سے کروڑوں مسلمان مستفید ہورہے ہیں اور دینِ اسلام کی دعوت و تبلیغ میں سعودی حکومت کی یہ خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

رابطہ عالم اسلامی

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ فیصل بن عبدالعزیز رحمہ اللہ ایک پرہیز گار حکمران تھے جو ملت اسلامیہ کے اتحاد کیلئے ہر وقت فکر مند رہتے تھے ۔ 1962 میںن کی کوششوں سے عالم اسلام کے ممتاز علماءاور داعیان دین کا نمائندہ اجلاس مکۃ المکرمہ میں طلب کیا گیاجس میں رابطہ عالم اسلامی کی بنیاد رکھی گئی۔ اس سے قبل1936 ءمیں مکہ المکرمہ میں ہی مسلم امہ کو درپیش مسائل پر غور کیلئے ایک نمائندہ کانفرنس منعقد کی گئی تھی۔ جس میں ایسی ہی تنظیم کے قیام کی ضرورت محسوس کی گئی۔ چنانچہ موتمر عالم اسلامی کے نام سے تنظیم قائم کی گئی جس کی کانفرنسوں میں ہندوستان سے سید سلیمان ندوی ،مولانا محمد علی جوہرؒ، سید ابولحسن ندوی ؒ اور علامہ اقبالؒ جیسی عظیم شخصیات نے شرکت کی ۔جس نے امت مسلمہ کی نشاۃ ثانیہ کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔ آگے جاکر پھر موتمر کی جگہ رابطہ عالم اسلامی نے لے لی جو آج عالم اسلام کی ہمہ گیر اور وسیع ترین عوامی تنظیم بن چکی ہے۔ یہ پوری دنیا کی اسلامی این جی اوز اور نمائندہ شخصیات کا ایک بین الاقوامی فورم ہے۔

مسلم زعماءرابطہ عالم اسلامی کے پلیٹ فارم پر ان امور کو زیر بحث لارہے ہیں جنہیں اوآئی سی صحیح معنوں میں اٹھانے کا حق ادا نہیں کرسکی۔ اس وقت رابط کی تنظیم اقوام متحدہ کی اقتصادی کمیٹی اور غیر حکومتی تنظیموں کی مجلس میں بطور مبصر یا مشیر کی حیثیت سے شریک ہو تی ہے۔ اسی طرح مسلم ممالک کی جملہ کانفرنسوں میں بھی مبصر کے طور پر شرکت کرکے اپنی آواز بلند کرتی ہے جبکہ تربیت وتعلیم اور ثقافتی امور کی بین الاقوامی تنظیم یو نیسکو اور بہبود اطفال کی بین الاقوامی تنظیم یونیسف کی مستقل رکنیت بھی اسے حاصل ہے۔مختلف اجلاسوں میں اتحاد اسلام کی اہمیت وضرورت اور غیر اسلامی افکار ونظریات سے اجتناب کی تجاویز منظور کی گئیں۔

جن شعبہ جات کی اب تک تشکیل کی جا چکی ہے۔اس میں اشاعت وترویج قرآن کیلئے ایک کونسل ہے جو مسلمانوں کے بچوں میں قرآن سے لگاؤ پیدا کرنے کیلئے حفظ قرآن کے مقابلوں کا اہتمام کرتی ہے پھرتعلیمی کونسل ہے جسکا کام دنیا بھر میں مسلم ممالک کے علاوہ مسلم اقلیتوں کے بچوں کی تعلیمی ضروریات کاخیال رکھنا ہے۔اسی طرح ،چیئرٹی فاؤ نڈیشن، اقصی مسجد فاؤ نڈیشن، انٹرنیشنل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن، قرآن وسنت کے سائنسی انکشافات اور نشانیوں پر کمیشن ۔ورلڈ سپریم کونسل برائے مساجد، الفقہ کونسل کی شکل میں کمیٹیاں فعال ہیں۔ انہیں جدید اسلوب اور جدید فقہی، معاشی اور اقتصادی معاملات کے تناظر میں امور سونپے گئے ہیں۔ دنیائے اسلام با لخصوص جبکہ یورپ ، افریقہ ودیگر غیر اسلامی ممالک بالعموم جہاں مسلم اقلیتیں ہیں وہاں انکے میڈیکل اور ویلفیئر کے مشن کام کرتے رہتے ہیں۔پاکستان میں آنےوالے زلزلوں اور سیلابوں سمیت قدرتی آفات کے موقع پر سعودی عرب کی حکومت نے رابطہ کے ذریعے کروڑوں روپے کی امداد بھجوائی تھی۔ مصیبت اور پریشانی کا کوئی بھی موقع ہو رابط عالم اسلامی تعاون میں پیش پیش نظر آتا ہے۔اسلام دشمن عناصر کی طرف سے مسلمانوں پر طرح طرح کے الزامات اور اسلام کا غلط تصور پیش کرنےوالے عوامل کے تدارک کیلئے تقابل ادیان کے شعبہ کے تحت علمی وتحقیقی کام کررہی ہے۔ رابطہ کے فورم پر یورپ اور دیگر مغربی ممالک میں مذاہب کے درمیان مکالمے کی ضرورت واہمیت پر کانفرنسز منعقد کرائی گئی ہیں۔ اسلام کی حقیقی تعلیمات بیان کرکے اسے پر امن مذہب کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے ۔ رواداری اور برداشت پر مبنی اسلامی تعلیمات عام کی جارہی ہیں اور مذہبی انتہا پسندی وغیرہ کے پراپیگنڈہ کی نفی کی جاتی ہے۔ الغرض اسلام اور مسلمانوں کےخلاف جب بھی کوئی سازش ہوتی ہے اسکا حکمت عملی سے جواب دیا جاتا ہے۔ غیرمسلموں کو اسلام کا خوبصورت امیج دینا اور دنیا کو تہذیبی ٹکراؤ سے بچانا اسکی ترجیحات کا حصہ ہے۔ پاکستان میں فرقہ ورانہ کشیدگی، فقہی اور گروہی مذہبی منافرت کم کرنے کیلئے رابطہ کا پلیٹ فارم اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

شاہ فہد قرآن کمپلیکس

اللہ نےنبی آخر الزمان پر نازل ہونے والی کتاب مقدس کی اشاعت وطباعت کا اہم فریضہ بھی اسی شہر کے مکینوں کو تفویض فرمادیا اس اہم فرض کی تکمیل کے لیے سعودی حکمرانوں کو جہاں ان دونوں مقدس شہروں کی خدمت کرتےہوئے’’خادمین حرمین‘‘ کے لقب سےسرفراز فرمایا کہ وہ قرآن پاک کی اشاعت وطباعت کا اہم فریضہ بھی سر انجام دے اور آج سعودی حکومت کی کوششوں ہی سے مدینہ میں قرآن پاک کی اشاعت وطباعت کا پوری دنیا میں سب سے بڑا ادارہ باحسن وخوبی قائم ہوچکاہے اس قرآن کمپلیکس کا سنگ بنیاد اس وقت کے سعودی عرب کے فرمانبروا شاہ فہد بن عبد العزیز نے ۳ نومبر ۱۹۸۲ء کو رکھا اور اس کی تکمیل (اکتوبر ۱۹۸۴ ء) کی سعادت بھی اللہ نے شاہ فہدرحمہ اللہ ہی کو عطا فرمائی۔

شاہ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس کا کل رقبہ اڑھائی لاکھ مربع میٹر ہے شاہ فہد قرآن کمپلیکس کی وسیع عمارت میں پرنٹنگ پلانٹ کے علاوہ استقبالیہ، دفتر، ویئر ہاؤس، کلینک، لائبریری اور ریستوران بھی بنائے گئے ہیں۔ اس عظیم الشان کمپلیکس کی تعمیر میں ایک بلین سعودی ریال ۲۷۰ ملین ڈالر خرچ ہوئے،شاہ فہد قرآن کمپلیکس کی عمارت جدید تعمیر کا عظیم الشان کام ہی نہیں بلکہ ظاہری اور معنوی طور پر جلال وجمال کا مظہر ہے۔

سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن باز ،شیخ عبد العزیز بن صالح آل شیخ کی مشاورت سے دمشق کے عالمی شہرت یافتہ خوشنویس جناب عثمان طٰہ کےقلم کا لکھا ہوا قرآن کریم کانسخہ شاہ فہد قرآن کمپلیکس میں اولین طباعت کے لیےمنتخب ہوا اور ہر دیکھنے والا حسنِ انتخاب کی داد دیتا ہے۔ اس میں سالانہ ایک کروڑ قرآن پاک چھاپے جارہےہیں۔ اگر تینوں شفٹوں میں کام جاری رکھا جائے تو اس جدید کمپلیکس میں قرآن پاک چھاپنے کی استعداد تین کروڑ سالانہ تک جا پہنچتی ہے۔ اس کمپلیکس میں ۲۰۰۰ ملازمین کام کر رہے ہیں جن میں جید علمائے دین ، حفاظ کرام، مختلف زبانوں کے مترجم، یونیورسٹیوں کے پروفیسرز ، اسکالرز، پروف ریڈرز، انٹرنیٹ کے ماہرین اور انجینئرزشامل ہیں۔

اس قرآن کمپلیکس میں قرآن پاک کو دنیا کی تقریباً۴۴ زبانوں کے ترجمے کے ساتھ چھاپا جارہاہے۔ جن میں ۲۳ ایشائی، ۱۰ یورپین اور گیارہ افریقی زبانیں ہیں ۔ البانوی، بنگالی،برمی،انگریزی،فرنچ، یونانی، انڈنیشین، کشمیری،کورین، فارسی، صومالین، سپینی، تامل، تھائی، ترکش اور اردو بھی ان زبانوں میں شامل ہیں جلد ہی ترجمے کے ساتھ قرآن پاک چھاپے جانے والی زبانوں کی تعداد ۶۰ تک ہوجائے گی۔ قرآن پاک کی اشاعت کے لیے نفیس کوالٹی کاغذ اٹلی سے بطور خاص منگویا جاتاہے۔

دنیائے اسلام کے معروف قراء حضرات کی آوازوں میں قرآن پاک کی تلاوت والی سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز پر ریکارڈنگ کرنے کا ایک جدید سٹوڈیو بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ نابیناؤں کے بریل سسٹم پر قرآن پاک بھی تیار کیاجاتاہے۔ غرضیکہ اس قرآن کمپلیکس میں ہر وہ جدید سہولت مہیا کی گئی ہے جس کو بروئے کار لا کر قرآن کریم کو عام فہم زبان میں تراجم کے ساتھ دنیا کے مسلمانوں کے ہاتھوں میں پہنچایا جاسکے۔

اس کمپلیکس میں چھپے ہوئے قرآن پاک ہر سال لاکھوں کی تعداد میں تمام دنیا سے آئے ہوئے حاجیوں میں بطور تحفہ تقسیم کیے جاتے ہیں۔ ہر سال کم وبیش تیس لاکھ حاجی حج کرنے آتے ہیں۔ اس کمپلیکس کے شائع شدہ قرآن پاک مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے علاوہ سعودی عرب کی دوسری مساجد میں بھی ہزاروں کی تعداد میں رکھے جاتے ہیں۔ یہی قرآن پاک تمام اسلامی ممالک کے سفارت خانوں اور یونیورسٹیوں کی لائبریریوں میں بطور تحفہ بھیجے جاتے ہیں۔ سعودی حکومت کے لیے یہ نہ صرف ایک اعزاز بلکہ قرآن پاک کا معجزہ ہےکہ اتنی بڑی تعداد میں چھاپ کریہ قرآن دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے کا اہتمام کیاجاتاہے۔

قرآن پاک کی چھپائی میں اس کی کوالٹی، معیار، نفاست اور جلد بندی میں کسی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیاجاتا۔ ترجمہ میں الفاظ کی صحت ،درستگی اور گرائمر پر کڑی نگاہ رکھی جاتی ہے۔ اس کمپلیکس میں طلباء اور اسکالرز کے لیے ایک ریسرچ سنٹر کی سہولت بھی موجود ہے۔ جس میں بہت سی یونیورسٹیوں کے طلباء اسکالرز اور پروفیسرزخاطر خواہ فائدہ اٹھا رہے ہیں غرضیکہ شاہ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس ان کے لیے ایک اکیڈمی کا درجہ رکھتاہے۔ گویا کہ شاہ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس ملتِ اسلامیہ کے لیے سعودی حکومت کا ایک گراں قدر تحفہ ہے۔

اسلامی تعلیمات کے احیاءاور قرآن مجید کے ابدی پیغام کو عام کرنے کے لئے یہ ادارہ 17 سال میں اب تک 114 ملین قرآن مجید کے نسخے شائع کرکے دنیا بھر میں مفت تقسیم کرچکا ہے۔ اس کے علاوہ قرآن کریم کے اجزا تراجم آڈیو، ویڈیو کی شکل میں قرآن کریم وسیرت النبی ﷺ کی لا کھوں کتب چھپوائی گئی ہیں اور دنیا کی تمام قابل زکر زبانوں میں جن کی تعداد 30 سے زیادہ ہے۔ قرآن مجید کے تراجم کردئیے گئے ہیں۔یہ منصوبہ مرحوم شاہ فہد کا سب سے بڑا کارنامہ تصور کیا جاتا ہے۔

یہ تمام خدمت خاموشی کےساتھ خالصتاً لوجہ اللہ انجام دیجاری ہے۔ وعند اللہ فی ذلک الجزاء

دعوتی سرگرمیاں:

خطہ حرمین کی موجودہ تاریخ شاھد ہے کہ سعودی حکومت نے دعوت کے عالمی میدانوں میں حصہ لیا ہے اور دنیا کے بہت سارے حصوں کی اسلامی و خیراتی سرگرمیوں میں اپنا حصہ ڈالا ہے ۔ اور امید ہے کہ وہ اس سلسلہ میں مزید آگے ہی بڑھتے چلے جائیں گے ۔ اور اس میں تعجب والی بھی کوئی بات نہیں کیونکہ یہ چیز اس جزیرے کے امتیازات و خصائص ، اس کے اغراض و مقاصد اور اھداف میں سے ہے اور یہ ایک انتہائی نادر قسم کے منھج کے تحت رونما ھوتا ہے ، جو کہ حق ، عدل وانصاف اور انسانی بھلائی کے جھنڈے کو بلند کرتا ہے اور برائی ، تشدد ، دھشت گردی اور لا قانونیت و انارکی سے اسے دور رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ دعوت وتبلیغ اور افتاء وارشاد کا ایک نہایت وسیع سلسلہ ہے جو پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ سعودی حکومت اپنی طرف سےمبعوث مقرر کرتی ہے جس کو گراں قدر ماہانہ مشاہرہ دیا جاتاہے یہ مبعوثین سعودی خرچ پر امریکہ،فرانس،انگلستان اور دیگر مغربی ممالک  کے علاوہ افریقہ،چین وجاپان وغیرہ اور عالم اسلام کے مختلف ملکوں میں اسلام کی تعلیم وتدریس اور ارشاد وتبلیغ کا کام بڑے وسیع پیمانے پر کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ حجاج کرام کی خدمات کےلئے سہولیات کسی کی آنکھ سے اوجھل نہیںاور مختلف ممالک میں مساجد کی تعمیر سمیت کئی پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں جن سے براہِ راست فائدہ عالم اسلام کو ہو رہا ہے۔

جزاہم اللہ احسن الجزا

نوٹ : مندرہ بالا گزارشات کے لیے درج ذیل مراجع ومصادر سے استفادہ کیاگیا ہے۔

۱۔ ماہنامہ الاحسان (اسلام آباد)

خصوصی اشاعت برائے خدمات شاہ عبد اللہ رحمہ اللہ (مرتب:الشیخ شاہ فیض الابرار صدیقی)

۲۔ ہفت روزہ اہل حدیث ،جلد نمبر ۴۵، شمارہ نمبر ۳۷ ، 2014ء

۳۔ ماہنامہ صوت الحرمین اپریل 2015ء

۴۔ ماہنامہ نداء الاحسان لاہور جلد نمبر 3 شمارہ نمبر : 7 مارچ 2013ء

--------

Read more...

سعودی حکومت سے متعلق غلط فہمی کا ازالہ

23 Aug,2015

 

حافظ محمد دین تلمیذ فقہی جماعت محمد صدیق سر گودھوی سے خاندانی مراسم تھے ان کے بیٹے جدہ میں تجارت کرتSaudia Arabiaے ہیں۔ عزیزم عبد الرؤف صاحب نے باپ کی وفات کے بعد دعوت دی ، حافظ جی کا والدین اساتذہ کا ادب و احترام اور بے لوث دینی خدمات کا ثمر دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا اللہ سبحانہ وتعالی ان کے بیٹوں کو بڑے بھائی کی امارت میں باہمی امور اتفاق سے سر انجام دنیے کی توفیق دے اور ان کے علم وعمل اور کاروبار میں برکت عطا فرمائے۔

برادرم حافظ جی کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمااللہ کے فضل وکرم اور عزیزوں کی شفقت کی بدولت عمرہ کی سعادت حاصل ہوئی چشم دید جائزہ کی روشنی میں سعودی حکومت سے متعلق غلط فہمی کا ازالہ تحریر کیا۔

اللہ سبحانہ وتعالی نے خاتم النبیین ﷺ کے بعد نبوت کا دروازہ بند کردیا قرآن کریم میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ

وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ(آل عمران: 104)

’’تم میں سے ایک جماعت ہونی چاہیے جو تم کو نیکی کا حکم دے اور برائی سے روکے‘‘

عالم اسلام میں خلافت عثمانیہ تک اسلام کی سرپرستی رہی جبکہ بر صغیر میں خاندان مغلیہ تک قاضی نظام قائم رہا جہاں تنازعوں کے شرعی قانون کے تحت فیصلےہوتے وہاں علاقے میں امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا فریضہ سرانجام دیتے تھے۔

یورپی اقوام کے تسلط کے دوران یہ سلسلہ منقطع ہوگیا پھر یہ بحال نہ ہوسکااس وقت سعودی عرب کو یہ شرف حاصل ہےکہ وہاں مکہ معظمہ و مدینہ منورہ کے اہم مقامات پر تعینات جو زائرین کی شرعی لحاظ سے راہنمائی کرتے ہیں بر صغیر کے لوگ واپسی پر اعتراض کرتے ہیں کہ مقدس مقامات پر ہم جو کچھ کرنا چاہتے ہیں کہ کار کن ہمیں کرنے نہیں دیتے چنانچہ ان کی خدمت میں چند گزارشات پیش کرتاہوں۔

نواسہ رسول ﷺ سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کربلا میں بے دردی سے شہید ہوئے تمام مسلمان ان کی شہادت کی فضیلت کا اعتراف کرتے ہیں لیکن ایک طبقہ اس حد تک غلو کرتاہےکہ وہ کربلا کی مٹی کو ہمہ وقت اپنے پاس رکھتے ہیں جب وہ نماز پڑھتے ہیں تو اس خاک پر پیشانی رکھنے کو اعزاز سمجھتے ہیں جبکہ سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنمہا کی ماں فاطمہ الزہرہ جنت البقیع میں دفن ہیں اگر ان کے احترام کے تحفظ کے لیے دعوت و ارشاد کے لیے کارکن مامور نہ ہوتے تو خاک حاصل کرنے اور قبر کو بوسہ دینے کی دھینگا مشتی میں قبر کا احترام باقی رہتا یا بے ادبی ہوتی۔

بنی کریم ﷺ کی حیات طیبہ میں سیدہ خدیجۃ الکبریٰ آپ ﷺ کی تین صاحبزادیاں ، تین صاحبزادے اور دیگر صحابہ فوت ہوئےسرورکائنات ﷺ نے ان میں سے کسی کی قبر کو پختہ بنایا؟ اگر نہیں تو سعودی حکومت پر الزام تراشی کیوں؟

اونچی قبر سے متعلق سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا طرز عمل کیا تھا؟

فعن أبي الهياج الأسدي "حيان بن حصين" عن عليٍّ – رضي الله عنه – قال: "ألا أَبعَثُكَ على ما بعثني عليه رسولُ الله -صلى الله عليه وسلم-، ألا تدعَ تمثالاً إِلا طَمَستَه، ولا قبرًا مُشرِفًا إِلا سَوَّيتهُ"

ابوہیاج (حیان بن حصین اسدی) کہتے ہیں کہ علی رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا میں تمہیں اس کام پر نہ بھیجوں جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بھیجا تھا: تم کوئی بھی اونچی قبر نہ چھوڑنا مگر اسے برابر کر دینا، اور نہ کسی گھر میں کوئی مجسمہ (تصویر) چھوڑنا مگر اسے مٹا دینا۔

سنن نسائی،كتاب الجنائز،حدیث نمبر: 2033تخریج دارالدعوہ:صحیح مسلم/الجنائز ۳۱ (۹۶۹)، سنن ابی داود/الجنائز ۷۲ (۳۲۱۸)،

سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے بحکم رسول مقبول ﷺ جو کام سرا نجام دیا تو گویا سعودی حکومت نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی پیروی کی ہے کوئی شرعی جرم نہیں کیا ۔

برصغیر میں فوت شدہ اولیاء کرام کی قبروں پر ڈھول کی ٹھاپ پر بھنگڑے ڈال کر چادر پوشی کی جاتی ہے، قبر کے ارد گرد چکر لگانے کو حاضری کا جزو سمجھا جاتاہے قبر کی دہلیز پر پیشانی رکھ کر مرادیں مانگی جاتی ہیںاہل سنت کا علمی طبقہ اس کی قطعاً اجازت نہیں دیتا، جنت البقیع جہاں ازواج مطہرات اور آپﷺ کے بیٹے اور بیٹیاں محو استراحت ہیںموجودہ دور کے سارے ولی مل جائیں ایک صحابی کی شان کو نہیں پہنچ سکتے سینکڑوں کی تعداد میں صحابہ کرام جنت البقیع میں دفن ہیں اگر وہاں دعوت وارشاد والے نہ ہوتے تو ھجوم کی وجہ سے قبروں کے احترام کا تحفظ خطرہ میں پڑجاتا ، ہمارے علاقے کے بھولے بھالے وہا ں وہ امور سر انجام دیتے سرور کائنات ﷺ نے جن سے سختی سے منع فرمایا ہے ۔ وہ ان کی بلندی درجات کےلیے وہاں کی مٹی حاصل کرنے کی تگ ودو کرتے ہیں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو سید الانبیاء ﷺ سے بے حد عقیدت تھی ، آپ ﷺ وضو کرتے صحابہ پانی کو زمین پر گرنے نہیں دیتے اُسے بچالینا سعادت سمجھتے وہ آپ ﷺ کے پسینے کو محفوظ کر لیتے اسے عطر کے طور پر استعمال کرتے حجامہ کے دوران نکلنے والے خون کو زمین پر انڈیلنے کے بجائے ایک صحابی نے بچا لیا مخبر صادق ﷺ نے منع نہیں فرمایا بلکہ پینے والے کو خبر دی کہ تم پر دوزخ حرام ہوگئی ہے۔

بعض صحابہ کا ادب حد سے تجاوز کرگیا جنہوں نے عرض کیا کہ ہمارا دل چاہتا ہے کہ آپ کو سجدہ کریں آپ ﷺ نے فرمایا اللہ کے علاوہ کسی اور کا سجدہ جائز ہوتا تو میں عورتوں کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوندکو سجدہ کریں۔

پیکر صد وفامحمدرسول اللہﷺ نے کوہ صفا پر کھڑے ہوکر اللہ کی توحید کی دعوت دی آپ ﷺ نے قریش کے طعنے سن لیے گلیوں میں کانٹوں پر چلنا پسند کر لیا، سرپر کوڑا کرکٹ ڈلوانا گوارا کرلیا طائف کی وادی میں پتھر کہا کہا کر جسم کو لہو لہان کرالیا، احد کے میدان میں دندان مبارک شہید ہوگئے، احمد مجتبیٰ ﷺ نے سب کچھ بردادشت کرلیا لیکن اللہ کی واحدانیت و معبودیت کا پرچم سرنگوں نہ ہونے دیا۔

رب کی یکتائی میں کسی کو شریک کرنا گوارہ نہ کیا ، آپ ﷺ اپنی زندگی میں گلیوں بازاروں، ٹیلوں اور وادیوں میں جاکر شرک کی نفی کی اور توحید کی دعوت دی مخبر صادق ﷺ کو گذشتہ انبیاء کی امتوں کے واقعات جان کر تردد ہوا کہ کہیں میری امت فوت ہونے کے بعد شرک میں مبتلاء نہ ہوجائے آپﷺ رب کریم سے التجاکی: ’’اے اللہ میری قبر کو بت یا مجسمہ (وثن) نہ بنانا کہ اس کی عبادت کی جانے لگے، اللہ کا قہر اور غضب ہو اُن لوگوں (یہودو نصاریٰ) پر جنہوں نے اپنے انبیاء کرام کی قبروں کو سجدہ گاہ بنالیا‘‘( موطا امام مالک376)

اللہ نے آپ ﷺ کی دعا کو شرف قبولیت بخشا یہی وجہ ہے کہ روضہاقدس پر کسی کو شرک کرنے کی جرأت نہ ہوئی، نبی اکرم ﷺ نے حجر اسود کا بوسہ لیا اور امت کو حکم دیا سعودی حکومت کی طرف سے زائرین پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی سیکورٹی صاحبان صرف نماز کے اوقات میں خالی کراتے ہیں جونہی نماز کے بعد سلام پھر تاہے پھر سے زائرین میں بوسہ لینے کے لیے زور آزمائی شروع ہوجاتی ہے چونکہ حجر اسود فرش سے اوپر ہے اس لیے اس دھکم پیل میں اس کی بے ادبی کا خطرہ لاحق نہیں ہوتا۔

زائرین بوسہ لینے کے لیے جو طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں سعودی سیکورٹی اس میں مداخلت نہیں کرتی کیونکہ بوسہ لینا آپ ﷺ کے حکم کی پیروی ہے۔

اگر روضہ اطہر پر دعوت وارشاد کے اصحاب نہ ہوتے تو جو لوگ روضہ کی جالی سے چمٹ جاتے ہیں وہ ہٹنے کا نام نہ لیتے لاکھوں کا مجمع روضہ اطہر پر دورد وسلام کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے بے تاب ہوجاتا اور اس زور آزمائی میں بے ادبی کا امکان بڑھ جاتا اس بنا پر سعودی حکومت کی طرف سے حفاظتی انتظام خوب ہے کہ دورد وسلام پڑھتے جاؤ اور گزرتے جاؤ لائن میں دیگر منتظر زائرین کو بھی موقع فراہم کرو ہاں اگر پیاس نہیں بجھی تو بار بار لائن میں کھڑے ہوکر آتے رہو درود وسلام کا تحفہ پیش کرتے رہو سعودی حکومت کی طرف سے کوئی ممانعت نہیں۔

زائرین میں سے بعض جب تک پیشانی نہ ٹیک لیں ان کی زیارت کا شوق پورا نہیں ہوتا اس قسم کے لوگ باب جبریل سے نکل کر محراب کی بیرونی جانب آکر روضہ اطہر کی جانب منہ کر کے نفل کی نیت کر لیتے ہیں اگر نہی عن المنکر کا فریضہ ادا کرنے والے نہ ہوتے تو روضہ اطہر کی جانب سجدہ کرنے والوں کا تانتا بندھ جاتا ہے سید الکونین ﷺ کی ہستی نے اپنے زندگی میں اگر کوئی حرکت کرتا نظر آتا ہے تو سر کار ی اہلکار اُسے فوراً روک لیتے ہیں ۔

اے اللہ سبحانہ وتعالی روئے کائنات پر توحید و سنت کی دعوت دینے والی اور شرک وبدعت کی روک تھام کرنے والی سعودی حکومت کو طاغوطی قوتوں اور ان کے چیلوں کے شر سے محفوظ فرما، آمین یا رب العالمین۔

Read more...
  • Prev
  • 1
  • 2
  • 3
  • Next
  • End

good hits

 

  • sitemap
Copyright © جملہ حقوق بحق ماھنامہ اسوہ حسنہ محفوظ ہیں 2021 All rights reserved. Custom Design by Youjoomla.com
صفحہ اول