Monthly Magazine of jamia Abi Bakar Al Islamia Karachi Pakistan جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کراچی کا ماھنامہ مجلہ اسوہ حسنہ

چیف ایڈیٹر: ڈاکٹر مقبول احمد مکی حفظہ اللہ

  • صفحہ اول
  • شمارہ جات 2021
  • شمارہ جات 2020
  • شمارہ جات 2019
  • سابقہ شمارے
    • 2009
    • 2010
    • 2011
    • 2012
    • 2013
    • 2014
    • 2015
    • 2016
    • 2017
    • 2018
  • فہمِ قرآن کورس

صدیق اکبر رضی اللہ عنہ اخلاص کے پیکر

Written by ایڈیٹر 24 Jan,2021
  • font size decrease font size decrease font size increase font size increase font size
  • Print
  • Email

نبي اکرم ﷺ کے بعد مسلمانوں کےليے جو ہستي سب سے زيادہ افضل ،معزز اور محترم ہے وہ سيدنا ابو بکر صديق   رضی اللہ عنہ ہيں۔ آپ کے بعد سيدنا عمر فاروق  رضی اللہ عنہ پھر سيدنا عثمان  رضی اللہ عنہ پھر ان کے بعد سيدنا علي  رضی اللہ عنہ کا مقام ومرتبہ ہے پھر عشرہ مبشرہ ہيں پھر بدري صحابہ ہيں پھر بقيہ تمام صحابہ ہيں۔ آيئے جاننے کي کوشش کرتے ہيں کہ ان عالي مرتبت ہستيوں نے يہ مقام کيسے حاصل کيا؟

سب سے پہلے سيدنا ابو بکر صديق  رضی اللہ عنہ کا تذکرہ کرتے ہيں جنہوں نے شروع سے آخر تک نبي کريم ﷺ کا ساتھ نبھايا۔ اس وقت آپ کي تصديق کي جب آپ کو چاليس سال تک صادق اور امين کہنے والے آپ کو نعوذ باللہ جھوٹا اورجادوگر کہنے لگے تھے جب آ پﷺ رب تعاليٰ کي دعوت پر جبرائيل uکي معيت ميں ساتوں آسمانوں اورسدرة المنتھي اور رب ذوالجلال والاکرام سے حجائبات النور کي آڑ ميں ملاقات کرکے تشريف لائے اور آپ uنے يہ احوال قريش مکہ سے بيان فرمايا تو کفار کو استہزاء کا موقع مل گيا ليکن يہ سيدنا ابوبکر صديق  رضی اللہ عنہ ہي تھے جنہوں نے بلاتردد اس واقعے کي تصديق فرمائي کہ اگر محمد ﷺ نے ايسا فرمايا ہے تو پھر يقيناً ايسا ہي ہوا ہے۔ اور صديق کے لقب سے سرفراز ہوئے۔پھر يہي سيدنا ابو بکر صديق ہي تھے جنہوں نے ہجرت سے قبل نبي عليہ السلام کو کفار کے نرغے سے نکالا جب وہ آپ کا گلا گھونٹنا چاہتے تھے۔ سفر ہجرت مدينہ کي داستان توہر مسلمان کو ازبر ہے جب صديق اکبر نے يارغار کو ہر تکليف سے بچانے کے ليے اپنے آپ کو پيش کيا اور زہريلے کيڑے کے کاٹنے کے باوجود آپ ﷺ کو آگاہ نہ کيا مبادا آپ کي نيند ميں خلل واقع ہو ليکن آنسوؤں نے اس راز کو عياں کر ديا اور آپ کے لعاب دہن مبارک نے زخم پر ترياق کا اثر کيا پھر يہ سيدنا ابو بکر صديق ہي تھے جو غزوۂ  تبوک کے موقع پر گھر کا سارا سامان اٹھائے حاضر خدمت ہوگئے اور پوچھنے پر بتايا کہ گھر ميں محض اللہ اور رسول کا نام چھوڑآيا ہوں۔خلافت ملنے کے بعد بھي عاجزي اتني کہ ايک نابينا شخص کي خدمت کے ليے روزجاتے رہے اور آپ کي وفات کے بعد جب سيدنا عمر  رضی اللہ عنہ کھوج لگا کر وہاں پہنچے تو معلوم ہوا کہ اس شخص کو تويہ بھي معلوم نہيں کہ خليفة المسلمين سيدنا ابو بکر صديق رضي اللہ عنہ اس کي خدمت کرتے رہے ہيں۔ آپ ﷺ نے فرمايا تھا کہ مجھ پر جس نے بھي احسان کيا ميں نے اس کا بدلہ دے ديا ليکن سيدنا ابو بکر صديق  رضی اللہ عنہ کے احسانات کا بدلہ نہيں چکا سکا۔ سيدنا عمر  رضی اللہ عنہ فرمايا کرتے تھے کہ ميري ساري عبادات کا ثواب لے ليں فقط اس ايک رات کا ثواب مجھے دے ديں جو آپ نے غارثور ميں نبي کريم ﷺ کے ساتھ بسر کي۔ احاديث مبارکہ ميں وارد ہے کہ انبياء کرام عليہم السلام کے بعد جنت ميں سب سے پہلے داخل ہونے والے فرد سيدنا ابو بکر صديق  رضی اللہ عنہ ہي ہوں گے۔ اور آپ ﷺ نے فرمايا کہ اے ابو بکر! مجھے گمان ہے کہ تم انہي لوگوں ميں سے ہوگے جنہيں جنت کے آٹھوں دروازوں سے پکارا جائے گا۔ آپ  رضی اللہ عنہ نے اسلام کي خاطر گھر بار چھوڑا ہجرت فرمائي جان اور مال سب دين کي خاطر نچھاور کيا۔ اپني لخت جگر نور نظر سيدہ عائشہ رضي اللہ عنہا کو نبي کريم ﷺ کے نکاح ميں ديا۔ خليفة المسلمين کا منصب سنبھالا تو ذريعہ روزگار تجارت کو بھي داغ مفارقت دے ديا اور پوري توجہ اخلاص اور دردمندي کے ساتھ مسلمانوں کے اجتماعي امور کو نبھايا آپ کے دور کے آغاز ميں ہي مسيلمہ کذاب اور مانعين زکوٰة کا فتنہ اٹھا ليکن آپ نے کسي کمزوري کا مظاہرہ نہ کيا اور ان فتنوں کا سدباب کيا۔تقويٰ کا يہ عالم کہ بيوي نے کافي دنوں تک ايک ايک چٹکي آٹا بچاکر حلوہ بنايا تو حساب لگا کر بيت المال سے اتني رقم کم کر دي کہ يہ اضافي ہے جس ميں ايک چٹکي آٹا روز بچ جاتاہے۔

ہم نے اختصار کے ساتھ صرف ايک صحابي کے احوال ميں سے کچھ پہلو بيان کيئے ہيں ۔ اللہ تعاليٰ سے دعا ہے کہ ہميں نبي کريم ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام yکے نقش قدم پر چلنے کي توفيق عطا فرمائے اور جيسے ان سے راضي ہوا ہم سے بھي ايسے ہي راضي ہوجائے اور جنتوں ميں ہميں ان انعام يافتہ افراد کي رفاقت کے شرف سے بہرہ مند فرمائے۔ آمي

 

Read 420 times
Rate this item
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
(0 votes)
Tweet
  • Social sharing:
  • Add to Facebook
  • Add to Delicious
  • Digg this
  • Add to StumbleUpon
  • Add to Technorati
  • Add to Reddit
  • Add to MySpace
  • Like this? Tweet it to your followers!
Published in اکتوبر نومبر 2020
ایڈیٹر

ایڈیٹر

Latest from ایڈیٹر

  • اکـ چراغ اور بجھا اور بڑھی تاریکی
  • روداد تحفظ شعائر اسلام سیمینار
  • تحفظ شعائر اسلام سیمینار مـنتخب تقاریر
  • خلفائے راشدین سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ
  • دفاعِ صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین

Related items

  • سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا مرتبہ سیدنا علی المرتضی کی نظر میں
    in اگست 2021
  • قتال مرتدین کی پیشین گوئی کے مصداق سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
    in مئی 2021
  • موجودہ انجیل میں رحمۃ للعالمین ﷺ کی بشارات
    in مئی 2021
  • تبصرہ کتب
    in اپریل 2021
  • بعد الانبیاء افضل البشرسیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کی حیاتِ مستعار کے درخشاں پہلو
    in اپریل 2021
More in this category: « بعد الانبیاء خیرالاخیار اسلام کے اولین علمبردار رضوان اللہ علیہم اجمعین دفاعِ صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین »
back to top

good hits

 

  • sitemap
Copyright © جملہ حقوق بحق ماھنامہ اسوہ حسنہ محفوظ ہیں 2023 All rights reserved. Custom Design by Youjoomla.com
شمارہ جات 2020