مکتبہ بیت السلام عزیز آباد

نام لائبریری: مکتبہ بیت السلام

قیام : 1978ء ۔1980ء کے درمیان

بانی : شیخ کرم الدین سلفی رحمہ اللہ

زیر انتظام: جمعیت اہل حدیث کراچی

لائبریرین: شیخ محمد حارث حفظہ اللہ فاضل جامعہ ابی بکر الاسلامیہ گلشن اقبال کراچی (دس سال سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں)

اوقات کار: بعد نماز عصر تا عشاء

رمضان المبارک: بعد نماز عصر تا مغرب

ہفتہ وار تعطیل: ہفتہ، اتوار

کتب کی تعداد: 4 تا 5 ہزار

کتب کی زبان: عربی، اردو، انگریزی، گجراتی

موضوعات: تفسیر القرآن، متن الحدیث، شرح الحدیث، سیرت النبی ﷺ، سیرت صحابہ رضی اللہ عنہم، شخصیات، فتاویٰ جات، تاریخ اسلام، سفر نامہ، عربی ادب، اردو ادب، لغت (اردو، عربی، انگریزی) ناول مثلاً: نسیم حجازی، اسلم راہی، عنایت اللہ

عطیہ شدہ کتب :

رسائل: پندرہ روزہ الارشاد حدید کراچی، ماہنامہ ضیائے حدیث لاہور، ماہنامہ اسوئہ حسنہ کراچی، ہفت روزہ الاعتصام لاہور۔

اعزازی: کوئی رسالہ اعزازی نہیں آتا۔

ریکارڈ: متفرق ہے

نادر/ قدیم کتب: بڑے سائز کا قرآن مجید کا قدیم نسخہ

بیک وقت بیٹھ کر : تقریباً پچاس کے لگ بھگ نشستوں کا انتظام ہے۔

پڑھنے کی گنجائش:

استفادہ کا طریقۂ کار: بذریعہ ممبر شب

ممبر شب: ممبر شب فیس 500 روپے سالانہ بمع شناختی کارڈ فوٹو کاپی

تعداد ممبران: 18

چند اہم وزٹرز: شیخ حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ (لاہور)، شیخ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ، شیخ ابو نعمان بشیر احمد حفظہ اللہ (ستیانہ بنگلہ) شیخ عبد الرحمن چیمہ (لودھراں)

عملہ: 3 افراد

ملاقات: لائبریرین صاحب ، معاون لائبریرین صاحب احسان الٰہی، جناب ڈاکٹر محمد زکریا صاحب

تاریخ ملاقات: 26 مئی 2022ء

رابطہ نمبر : 03422350370

ڈاک کا پتہ : مکتبہ بیت السلام جامع مسجد بیت السلام عزیز آباد نمبر 2 کراچی

جناح کلچر کمپلیکس مادل لائبریری

نیو کراچی سیکٹر 5-E

نام لائبریری: جناح کلچر کمپلیکس ماڈل لائبریری

زیر انتظام: محکمہ ثقافت،سیاحت ونوادرات ۔ حکومت سندھ

افتتاح : شرمیلافاروقی صاحبہ ( وزیر برائے ثقافت وسیاحت۔ حکومت سندھ) ڈاکٹر نیاز علی عباسی (سیکریٹری ٹورازم اینڈ اینٹی کیوٹیز ڈیپارٹمنٹ)

مؤرخہ: 2015/12/16

انچارج : محمد امین پٹنی صاحب

اوقات کار: صبح 9تا شام 5 بجے

جمعۃ المبارک: صبح 9 (وقفہ برائے نماز جمعۃ المبارک) شام 5 بجے

 ہفتہ وار تعطیل: بروز ہفتہ اور اتوار

کتابیں: تقریبا 2 ہزار 5 سو

کتابوں کی زبان: سندھی، اردو،انگریزی

موضوعات: قرآن وتفاسیر، مذاہب، حوالہ جاتی کتب، فائن آرٹ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سائنس اینڈ میٹھ، سوشل سائنسز فلاسفی اینڈ فزیالوجی

ریڈنگ ہال: ائیر کنڈیشن کی سہولت کے ساتھ پحاس افراد کے بیک وقت مطالعہ کی سہولت موجود ہے۔

دار المطالعہ: برائے مطالعہ اخبار ورسائل پحاس افراد کے بیٹھ کر پڑھنے کا انتظام ہے اور کھڑے ہوکر پڑھنے کے لیے برائے اخبارت اسٹینڈ بھی موجود ہیں۔

عطیہ شدہ کتب: تقریبا 500

اخبارات: روزنامہ جنگ، امت، ایکسپریس، روز نامہ کاوش (سندھی) ڈیلی ڈان

رسائل: ہفت روزہ اخبار جہاں، ہفت روزہ فیملی

اعزازی: تمام اخبارات ورسائل خریدے جاتے ہیں۔

ریکارڈ: تمام اخبارات ورسائل کا ریکارڈ رکھا جاتاہے۔

اجراء کتب: کوئی کتاب، اخبار، رسالہ گھر میں لے جاکر پڑھنے کی سہولت نہیں۔

یومیہ قارئین: 30 سے 35 کے لگ بھگ

سہولیات: پرسکون ماحول، ٹھنڈے پانی کا انتظام، خواتین وحضرات کے لیے الگ الگ طہارت خانے، میز، کرسی، پنکھوں اور AC فوٹو اسٹیٹ کی سہولت، ہوادار وروشن ماحول۔

آڈیٹوریم: آڈیٹوریم مکمل ائیر کنڈیشن ہے جس میں چار سو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے علمی وادبی اور ثقافتی پروگرامز کے لیے مخصوص ہے۔

میٹنگ ہال: لائبریری انتظامیہ کی سہولت کے لیے تقریباً پچاس سیٹوں سے آراستہ ہے۔

عملہ: لائبریری کی خدمات پر مأمور 17 افراد پر مشتمل عملہ موجود ہے۔

ملاقات: انچارج لائبریری وعملہ

تاریخ ملاقات: 3 جون 2022ء بروز جمعۃ المبارک

ڈاک کا پتہ: جناج کلچر کمپلیکس ماڈل لائبریری سکیٹر 5-E نیوکراچی ٹاؤن۔ کراچی

بس اسٹاپ: ثمامہ شاپنگ مال

بس روٹ: 4-K

 رابطہ نمبر : محترم انچارج لائبری صاحب

03002314084

By editor

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے